غسل (انگریزی: Bathing) سے مراد جسم کی کسی سیال مادے سے تطہیر ہے، جو عمومًا پانی ہوتا ہے۔ یہ حفظان صحت کے طور پر کیا جا سکتا ہے، کسی مذہبی رسم یا علاج کے طور پر ہو سکتا ہے۔ یہ کام کوئی فرد انفرادی طور پر بھی کر سکتا ہے، اس میں کبھی ہجوم اور مجمع بھی ممکن ہے۔ غسل میں کبھی پورے جسم کی تطہیر یا صفائی مطلوب ہوتی ہے، تو کبھی محض کا اس گیلا ہونا یا چند حصوں کی صفائی مطلوب ہے۔ انگریزی میں کبھی لوگ ہیڈ باتھ کا تذکرہ کرتے ہیں جس میں پورے جسم کا دھونا شامل ہوتا ہے۔ کبھی بطور خاص سر کو ڈھانک دیا جاتا ہے اور باقی جسم کو دھویا جاتا ہے۔ غسل کے وقت کچھ لوگ پورے جسم پر کپڑے پہنے ہوتے ہیں تو کبھی لوگ پورے جسم کو برہنہ کرتے ہیں۔ ایضًا لوگ کچھ مختصر لباس بہنتے ہیں، جیسے کہ کچھے۔ غسل کبھی گھر میں کیا جاتا ہے، کبھی یہ محلے میں، کسی ندی میں، مذہبی اجتماع میں یا کسی ویران جگہ پر کیا جاتا ہے۔ غسل میں پانی کا مصدر بھی مختلف ہو سکتا ہے، مثلًا بالٹی میں بھرا پانی، رواں نل کا پانی، شور کا پانی، بورنگ یا باولی کا پانی، کنویں اور ندی کا پانی، وغیرہ۔

ایک شخص کالینی گراڈ بندرگاہی شہر میں ایک باتھ ٹب میں نہاتے ہوئے۔

درجہ حرارت ترمیم

غسل پانی کی حرارت کے حساب سے مختلف ہو سکتا ہے۔ سادہ غسل عام درجہ حرارت میں دستیاب پانی سے مکمل ہوتا ہے۔ برفابہ برف والے پانی یا اس جیسی حرارت سے انجام پاتا ہے۔ گرمابہ گرم پانی سے غسل کا نام ہے۔

نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ نہانے سے 140 کیلوریز کا جلنا ممکن ہے۔ اس تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا کہ جو لوگ گرم حمام میں کچھ وقت گزارتے ہیں ان میں دل کی بیماریاں اور شوگر لاحق ہونے کے خطرات میں کمی آتی ہے۔[1]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم