فرزانہ شیرانی اردو اور سرایئکی کی معروف شاعرہ اور افسانہ نگار تھیں۔ آپ 20 جولائی 1946 کو ملتان میں برعظیم کے معروف و ممتاز شاعر اسد ملتانی کے یہاں پیدا ہویئں۔ اور چوبیس رمضان المبارک 1995 کو تقریباً اڑھتالیس برس کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں۔ آپ کی شادی احمدپورشرقیہ کے عزت دار پٹھان خاندان میں ہوئی ،جن کا ازخود بنیادی تعلق ملتان سے تھا۔ بسلسلہ کاروبار گذشتہ پچاس ساٹھ بروسوں سے احمد پور شرقیہ مقیم تھے۔ ان کے شوہر کا نام خان محمد اشرف خان خاکوانی ہے ۔ فرزانہ شیرانی کا اردو اور سرایئکی کلام ملک کے موقر ادبی جرایئد میں باقاعدگی سے شایع ہوتا رہا جبکہ ان کے افسانے فیملی میگزین میں سلسلہ وار شایع ہوتے تھے۔ انھوں نے کچھ عرصہ خطہ بہاولپور کے ممتاز جید شاعر نقوی احمدپوری مرحوم سے بھی اصلاحِ سُخن لی ۔ کینسر ایسا موزی مرض جان لیوا ثابت ہوا۔ رشیدیہ قبرستان ماڈل ٹاون اے میں مدفن ہے۔ ان کے مجھلے بیٹے گل زیب خاکوانی اردو اور سرایئکی کے مقبول شاعر ہیں