بقائی یونیورسٹی کے چانسلر، معروف سرجن،

ڈاکٹر فریدالدین بقائی کا شمار میڈیکل ٹیکنالوجی اور میڈیکل کی اعلیٰ ترین ڈگریاں حاصل کرنیوالوں اور میڈیکل کی تعلیم سے متعلق اداروں کا جال پھیلانے والوں میں ہوتا ہے۔ ڈاکٹر بقائی نے بقائی میڈیکل یونیورسٹی کے علاوہ 35 چھوٹے بڑے اسپتال اور میڈیکل یونٹ قائم کیے ۔

ڈاکٹر فرید الدین بقائی کے خاندان نے 1940 میں دہلی سے کراچی ہجرت کی تھی۔ فرید الدین بقائی نے سخت نامساعد حالات میں تعلیم مکمل کی۔ 1958ء میں ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کرنے کے بعد انھوں نے ایڈنبرگ (برطانیہ) سے ایف آر سی ایس کیا۔ 1965ء میں پاکستان واپس آکر انھوں نے شاندار خدمات انجام دیں اور 1993ء میں کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے ایف پی سی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ وہ سوسائٹی آف سرجنز کے صدر بھی رہے ۔ انھوں نے انسٹی ٹیوٹ آف نرسنگ کے علاوہ بے اولاد جوڑوں کو اولاد کی نعمت سے سرفراز کرنے کے لیے اہلیہ ڈاکٹر فریدہ بقائی کی نگرانی میں ایک ادارے کی بنیاد بھی رکھی۔ انھیں نجی شعبے میں میڈیکل کالج اور یونیورسٹی قائم کرنے کے حوالے سے اولیت کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ بقائی 82 سال کی عمر میں 10 جولائی 2017ء کو انتقال کرگئے۔ نماز جنازہ بقائی یونیورسٹی کیمپس (سپرہائی وے)میں ادا کی گئی۔ ڈاکٹر فرید الدین بقائی کو بقائی یونیورسٹی کیمپس میں مسجد کے نزدیک واقع پارک میں سپرد خاک کیا گیا ۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. "آرکائیو کاپی"۔ 15 جنوری 2020 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 جنوری 2020 

حوالہ جات