فوج کشی کی صلاحیت (انگریزی: Combat readiness) مسلح افواج اور اس سے ملحقہ اکائیوں کی اس کیفیت کو کہا جاتا ہے جس میں اپنے افراد، جنگی جہازوں، ٹینکروں اور دیگر اصلٰحہ اور گولی بارود کی مدد سے کسی حملے، امکانی حملے یا کسی زیر غور یلغار کو انجام دے سکتے ہیں۔ کسی بھی ملک کی فوج کے لیے، چاہے اسے کسی پڑوسی ملک سے خطرہ ہو یا نہ ہو، اس میں کسی بھی خطرے سے سلجھانے اور کسی بھی دشمن کو پست کرنے کی صلاحیت کا ہونا بے حد ضروری ہے۔ کسی بھی ملک کو خطرہ ضروری نہیں کہ ہر بار خطرہ کسی ملک کی طرف سے ہی ہو۔ کئی بار ملکوں میں دہشت گرد تنظیمیں اور انتہا پسند عناصر ہو سکتے ہیں، جو ملک کی سالمیت کو خطرہ پہنچاتے ہیں۔ کئی بار ملکوں علحدگی پسندوں سے بھی خطروں ہوتا ہے۔ یہ لوگ عسکریت پسند پر اتر آتے ہیں اور کوشش میں عوام الناس میں سے اور کچھ غیر ملکی افراد کی مدد سے مسلح مزاحمت پیش کرتے ہیں۔

مختلف ممالک کی فوج کشی کی صلاحیتیں بڑھانے کی کوششیں ترمیم

ایران ترمیم

نومبر 2019ء میں مدافعان ولایت اٹھانوے فوجی مشقوں کے علاقے میں مقامی ساخت کے مرصاد متحرک میزائلی سسٹم کے ذریعے دشمن کے ڈرونز کو پہنچان کر مار گرانا مشترکہ فوجی مشقوں کے آخری مرحلے میں ایرانی فوج کے فضائی دفاع کے ذریعے انجام پانے والا ایک اور اقدام تھا۔ مرصاد متحرک سسٹم اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے فضائی دفاعی شعبے کا تیار کردہ ایسا دفاعی نظام جس میں تیزی سے اپنی جگہ بدلنے اور دشمن کی نظروں میں نہ آنے کی صلاحیت پائی جاتی ہے۔ مدافعان ولایت اٹھانوے فوجی مشقیں تہران کے مشرق میں واقع صوبہ سمنان میں چار لاکھ سولہ ہزار مربع کیلومیٹر کے رقبے پر جمعرات کو شروع ہوئی ہیں۔ان فوجی مشقوں کا مقصد حقیقی جنگی حالات میں ایران کی مسلح افواج کے فضائی دفاع کی طاقت و صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ ان فوجی مشقوں میں مقامی ساخت کے مختلف قسم کے راڈار اور میزائلی سسٹم، کم ، درمیانی اور زیادہ اونچائی تک کے فضائی خطرات کا مقابلہ کرنے کی کارروائیاں انجام دیا گیا۔ ان فوجی مشقوں میں خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے علاقے کی شبیہ سازی کی گئی ہے۔[1]


بھارت ترمیم

پاکستان ترمیم

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم