قاری محمود صدیق منشاوی

قاری محمود صدیق المنشاوی

محمود صدیق منشاوی مصر کے ایک مشہور قاری ہیں جو مشہور زمانہ قاری محمد صدیق منشاوی کے چھوٹے بھائی اور قاری صدیق منشاوی کے بیٹے ہیں، ان کی تلاوتیں ملک و بیرون ملک سب جگہ سنی جاتی ہیں۔[1]

پیدائش ترمیم

30 اکتوبر ، 1943ء کو مصر کے شہر سوہاج کے قصبہ منشاہ میں پیدا ہوئے۔

ابتدائی تعلیم ترمیم

8 سال کی عمر میں قرآن حفظ کیا۔

ریڈیو مصر ترمیم

1970ء میں اپنے بڑے بھائی قاری محمد صدیق منشاوی کی وفات کے ایک سال بعد ریڈیو مصر جوائن کیا اور وہاں پورا قرآن ریکارڈ کروایا۔

بیرونی دورے ترمیم

انھیں بیرون ممالک سے تلاوت کرنے کے دعوت نامے آتے ہیں، كويت ،امارات ، یمن ، سوڈان ، ایران ، ملائیشیا ، جنوبی افریقہ میں انھوں نے تلاوتیں کیں۔

مصر میں انھیں بزرگ قاری کی حیثیت سے احتراماً جانا جاتا ہے اور لوگ کئی جگہوں سے ان کے پاس قرآن کی تجوید سیکھنے آتے ہیں ان کی تلاوتیں تاحال بڑھاپے میں بھی جاری ہیں۔

اولاد ترمیم

  • قاری صدیق محمود صدیق منشاوی

حوالہ جات ترمیم

  1. https://web.archive.org/web/20170701023653/http://www.ertu.org/quran/27.html۔ 01 جولا‎ئی 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 15 نومبر 2022  مفقود أو فارغ |title= (معاونت)