لبنی فیصل (پیدائش 1 مارچ 1958 ) ایک پاکستانی سیاست دان ہے جو 2013   مئی   سے 2018 تک پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی ممبر رہی ہیں۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم ترمیم

وہ 1 مارچ 1958  کو پاکستان کے شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔[1] انھوں نے  اپنی  پیشہ ورانہ تعلیم بریڈفورڈ ، انگلینڈ سے حاصل کی [1]۔

سیاسی کیریئر ترمیم

2013کے عام انتخابات ترمیم

وہ 2013 کے پاکستانی عام انتخابات میں خواتین کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی امیدوار کے طور پر پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے لیے منتخب ہوئیں۔[2] [3]

اپنے دور میں  انھوں نے خواتین کو بااختیار بنانے ، گھریلو ملازمین کے لیے معاشرتی تحفظ ، ڈینگی سے بچاؤ  اور بچوں کے حقوق کی حفاظت کے لیے وکالت کی۔ [4]  [5] [6]  [7]

سماجی مسائل پر کام ترمیم

انھوں نے مارچ 2015 میں نیپال میں منعقد ہونے والی کانفرنس "بچوں کے حقوق کے لیے اراکین اسمبلی بغیر سرحدی حدبندی کے" میں بھی حصہ لیا جس میں نو ممالک کے پندرہ اراکین اسمبلی نے حصہ لیا ۔

انھوں نے چائلڈ لیبر ، بچوں کی غلامی اور اسمگلنگ کے خاتمے کے سلسلے میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ہر بچے کے لیے مساوی ، جامع اور معیاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ وہ ایسے قوانین کو فروغ دینا چاہتی ہیں جو بچوں کو "ہر طرح کے تشدد" سے بچائیں [8]۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب "Punjab Assembly"۔ www.pap.gov.pk۔ 13 جون 2017 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  2. "PML-N secures maximum number of reserved seats in NA"۔ www.pakistantoday.com.pk۔ 03 جنوری 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  3. "2013 election women seat notification" (PDF)۔ ECP۔ 27 جنوری 2018 میں اصل (PDF) سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 06 فروری 2018 
  4. https://tribune.com.pk/story/815838/advocacy-meeting-social-protection-needed-for-home-based-workers/
  5. https://tribune.com.pk/story/894052/battling-dengue-anti-dengue-day-to-be-observed-on-june-15/
  6. https://tribune.com.pk/story/878248/literacy-target-100-school-enrollment-in-punjab-by-2018/
  7. https://tribune.com.pk/story/748948/get-your-patriotism-on-national-flag-hoisted-at-various-universities/
  8. https://globalmarch.org/parliamentarians-unite-across-borders-for-protection-and-promotion-of-childrens-rights/