للیا فریڈوینا گیلڈوا ((تتریہ: Лилия́ Фәри́т кызы Гилди́ева)‏; پیدائش:14 جون 1976) ایک روسی صحافی ہیں جنھوں نے این ٹی وی کے خبروں کے پروگرام سیگوڈنیا کے لیے 2006 سے 2022 تک کام کیا۔ وہ اپنے ساتھی الیکسی پیوواروف کے ساتھ آن ایئر مذاق کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

وہ جمہوریہ تاتارستان کے شہر زینسک میں پیدا ہوئیں۔ انھوں نے کازان کی ریاستی جامعہ میں تعلیم حاصل کی اور اپنے کیریئر کا آغاز بطور ٹی وی صحافی نابرزنی چیلنی میں کیا۔[1] لیلیا شادی شدہ ہیں اور ان کے دو بچے ہیں۔

سوانح عمری ترمیم

لیلیا گلدیوا ایک تاتار خاندان میں پیدا ہوئیں تھیں۔ ان کے والد ایک سرکاری افسر تھے اور ان کی والدہ ایک نچلے اسکول کی استانی تھیں۔

انھوں نے قازان وفاقی یونیورسٹی سے فلولوجی میں ڈگری حاصل کی، جہاں انھوں نے 1993 سے 1997 تک تعلیم حاصل کی۔ گلدیوا نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ٹی وی صحافی کے طور پر جولائی 1997 میں شہر نابرزنی چیلنی میں مقامی ٹی وی چینل "ایفیر" پر بطور نیوز رپورٹر کیا۔ اگست 1999 کے مہینے میں وہ کازان چلی گئیں جہاں لیلیا گلدیوا نے رین ٹی وی - "Variant" کے علاقائی ساتھی میں بطور رپورٹر، پروڈیوسر اور ایڈیٹر کام کیا۔ 2002 سے 2006 تک انوں نے کثیر زبانوں (روسی اور تاتار زبانوں) کے سیٹلائٹ ٹی این وی چینل کے لیے کام کیا، جہاں اس نے کاماز فرم میں ترجمان کے طور پر کام کرتے ہوئے 8 ماہ کے وقفے کے ساتھ پروگرام "تاتارستان کی خبریں" کے لیے نیوز اینکر کے طور پر کام کیا۔ 2006 میں گلدیوا کو الیکسی پیوواروف کے ساتھ 19:00 بجے پروگرام "سیگوڈنیا" (آج) کے نیوز اینکر کے طور پر این ٹی وی چینل پر کام کرنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Новая ведущая НТВ пишет стихи и вечно скромничает" [The new NTV presenter writes poetry and is always modest]۔ 21 September 2006