مائیکرونیشیا بحر الکاہل میں پھیلے جزائر کے ایک خطے کو کہا جاتا ہے جو یونانی زبان کے دو الفاظ "مائیکروس" (معنی: چھوٹے) اور "نیسوس" (معنی: جزیرہ) سے ماخوذ ہے۔ یہ خطۂ اوقیانوسیہ کا ایک علاقہ ہے سینکڑوں چھوٹے چھوٹے جزائر پر مبنی ہے جو مغربی بحر الکاہل کے وسیع علاقے میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اس کے شمال مغرب میں فلپائن، مغرب اور جنوب مغرب میں انڈونیشیا، پاپوا نیو گنی اور میلانیشیا اور مشرق میں پولینیشیا واقع ہے۔

مائیکرونیشیا

اوقانوسیہ کے دیگر خطوں کے مقابلے میں اسے واضح کرنے کے لیے 1831ء میں پہلی بار مائیکرونیشیا کی اصطلاح پیش کی گئی، اس سے قبل بحر الکاہل کے جزائر کے بارے میں پولینیشیا کی اصطلاح ہی استعمال کی جاتی تھی۔

سیاسی طور پر مائیکرو نیشیا 8 ریاستوں اور خطوں پر مشتمل ہے:

کچھ عرصہ قبل تک بیشتر علاقہ یورپی قبضے میں تھا۔ گوام، شمالی ماریاناز اور جزائر کیرولین پر ہسپانویوں نے قبضہ کیا۔ یہ ہسپانوی شرق الہند کا حصہ تھے اور 17 ویں صدی کے اوائل سے 1898ء تک ہسپانوی فلپائن کے زیر انتظام آتے تھے۔ 19 ویں صدی کے اواخر تک تمام علاقہ یورپی نو آبادیات بنا دیا گیا:

  • امریکہ نے 1898ء میں ہسپانوی-امریکی جنگ کے نتیجے میں گوام اور جزیرہ ویک پر قبضہ کر لیا
  • جرمنی نے ناؤرو پر قبضہ کیا اور اسپین سے مارشل، کیرولین اور شمالی ماریانا کے جزائر خریدے
  • سلطنت برطانیہ نے جزائر گلبرٹ (کریبتی) پر قبضہ کیا۔

پہلی جنگ عظیم کے دوران جرمنی کے قبضے میں موجود جزائر چھین کر جمعیت الاقوام کے زیر انتظام دے دیے گئے۔ ناؤرو آسٹریلیا اور دیگر جرمن مقبوضات جاپان کے سپرد کر دی گئیں۔ یہ صورت حال دوسری جنگ عظیم میں جاپان کی شکست تک قائم رہی جس کے بعد تمام جزائر امریکا کی عملداری میں چلے گئے۔

آج کل گوام، جزیرہ ویک اور شمالی جزائر ماریاناز کے علاوہ پورا مائیکرونیشیا آزاد ریاستوں پر مشتمل ہے۔

نگار خانہ ترمیم