مائی لائف

2004 کی بل کلنٹن کی خودنوشت

امریکی صدر بل کلنٹن کی خود نوشت سوانح عمری۔ 21 جون 2004ءکو منظر عام پر اس کتاب کو لایا گیا۔ ہزاروں لوگوں نے ’مائی لائف‘ خریدنے کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی کیونکہ لوگوں کی بیشتر تعداد وائٹ ہاؤس میں ملازمت کرنے والی مانیکا لوئنسکی اور بل کلنٹن کے معاشقے کی تفصیلات جاننا چاہتے تھے۔

مائی لائف
1st edition cover
مصنفبل کلنٹن
مصور سرورقBob McNeely (photograph)
Carol Devine Carson (design)
ملکUnited States
زبانEnglish
موضوعخود نوشت
ناشرKnopf Publishing Group (Random House)
تاریخ اشاعت
June 22, 2004 (hardback)
صفحات1,008
او سی ایل سی55667797
973.929/092 B 22
ایل سی درجہ بندیE886 .A3 2004
قبل ازاںBetween Hope and History 


مائی لائف

اس کتاب کے بارے میں صدر بل کلنٹن کا کہنا تھا۔ کہ ان سے پہلے کسی بھی سربراہ نے اپنی زندگی کے بارے میں اس قدر تفصیلات لوگوں کے سامنے کبھی پیش کی ہیں ۔

کتاب میں ملک کی خارجہ پالیسی کے حوالے سے انھوں نے لکھا ہے کہ انھیں دو باتوں کا بہت دکھ ہے۔ ایک یہ کہ اسرائیل اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے کے باعث مشرق وسطیٰ میں استحکام پیدا نہ ہو سکا اور دوسرا یہ کہ اسامہ بن لادن گرفتار نہ ہو سکے۔

اس کتاب کے بارے میں روزنامہ نیو یارک ٹائمز نے لکھا کہ یہ کتاب ’بے مزا ہے جس میں اپنا ہی راگ الاپا گیا ہے اور اس میں پڑھنے والے کے لیے کوئی کشش بھی نہیں ہے۔