مارٹن ہانس کرسچن نڈسین (پیدائش: 15 فروری، 1871ء ہاسمارک، فنن [1] - وفات: 27 مئی، 1949ء کوپن ہیگن) ڈنمارک کے ماہر طبیعیات تھے جنھوں نے ڈنمارک کی ٹیکنیکل یونیورسٹی میں پڑھایا اور تحقیق کی۔

وہ بنیادی طور پر سالماتی گیس کے بہاؤ اور نڈسین سیل، جو مالیکیولر بیم ایپیٹیکسی سسٹمز کا بنیادی جزو ہے، کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔

نوڈسن نے سنہ 1895ء میں یونیورسٹی کا گولڈ میڈل حاصل کیا اور اگلے سال فزکس میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ وہ سنہ 1901ء میں یونیورسٹی میں فزکس کے لیکچرر اور 1912ء میں اس وقت پروفیسر بن گئے، جب کرسچن کرسچینسن (1843-1917) ریٹائر ہوئے۔ وہ سنہ 1941ء میں اپنی ریٹائرمنٹ تک اس عہدے پر فائز رہے۔

نڈسین حرکیاتی سالماتی تھیوری اور گیسوں میں کم دباؤ کے مظاہر پر اپنے کام کے لیے مشہور تھے۔ ان کا نام نڈسین بہاؤ، نڈسین نفوذ، نڈسین نمبر، نڈسین تہ اور نڈسین گیسوں سے منسلک ہے۔ اس کے علاوہ ایک نڈسین مساوات بھی ہے؛ دو آلات، نڈسین مطلق مانومیٹر اور نڈسین گیج ؛ اور ایک گیس پمپ، نڈسن پمپ جو پرزوں کو حرکت دیے بغیر کام کرتا ہے۔ ان کی کتاب، 'گیسوں کا حرکی نظریہ' (لندن، 1934) ان کی تحقیق کے اہم نتائج پر مشتمل ہے۔

نڈسین طبعی بحریات میں بھی بہت سرگرم تھا، سمندری پانی کی خصوصیات کی وضاحت کے طریقے بنائے۔ اس نے سنہ 1895ء - 96ء میں شمالی بحر اوقیانوس میں انگولف مہم میں ہائیڈروگرافر کے طور پر حصہ لیا۔ اس مقصد کے لیے، اس نے درست تھرمامیٹربنایا جو گہرے سمندر میں پانی کے درجہ حرارت کو ایک ڈگری کے سویں حصے تک درست پیمائش کرتا تھا، اس سروے سے یہ ظاہر ہوا کہ وائیول تھامسن ڈھلان Wyville Thompson Ridge کے شمال میں ڈھلان کے جنوب سے کچھ ڈگری کم (زیادہ سرد) تھا اور یہ ممکنہ طور پر ڈھلان کے دونوں طرف گہرے سمندر کے حیوانات میں فرق کی وضاحت کرتا ہے۔ [2] وہ ہائیڈرولوجیکل ٹیبلز (کوپن ہیگن، لندن، 1901) کے ایڈیٹر تھے۔ سنہ 1927ء میں، وہ طبیعیات پر پانچویں سولوے کانفرنس کے شرکاء میں سے ایک تھے جو بیلجیم میں بین الاقوامی سولوے انسٹی ٹیوٹ برائے طبیعیات میں منعقد ہوئی۔

انھیں سنہ 1936ء میں یو ایس نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے الیگزینڈر اگاسز میڈل سے نوازا گیا۔ انھیں کمانڈر فرسٹ کلاس آف دی آرڈر آف ڈینیبرگ کا عہدہ دیا گیا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Fødte Mandkøn" [Born Males]۔ Kirkebog [Parish Register]۔ 1842–1878 (بزبان ڈینش)۔ Norup Sogn [de]۔ 1871۔ صفحہ: 67۔ 2 
  2. Torben Wolff (1969)۔ Danish Expeditions on the Seven Seas۔ Copenhagen: Rhodos