فیضان مدینہ سنتوں کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ماہانہ بنیادوں پر شائع ہوتا ہے۔ دعوت اسلامی تبلیغی مساعی کے لیے جدید ذرائع و وسائل کے استعمال پر یقین رکھتی ہے۔ ان کا مدنی چینل کے نام سے ایک ٹی وی بھی کام کر رہا ہے جس کی بدولت وہ اپنی تبلیغ کو پوری دنیا میں عام کر رہی ہے۔ ماہ نامہ فیضان مدینہ کا پہلا شمارہ ربیع الآخر 1438ھ بمطابق جنوری 2017ء میں منظر عام پر آیا تھا۔ آپ اسے مندرجہ ذیل لنک پر آن لائن پڑھ سکتے ہیں اور دعوت اسلامی کی ویب گاہ پر جا کر بھی آپ اسے ڈاؤنلوڈ کرسکتے ہیں۔1

https://www.dawateislami.net/magazine/ur/archive/mahnama-faizan-e-madina-dawateislami

1۔دیکھیں:ماہنامہ فیضان مدینہ، جنوری 2017 بمطابق ربیع الآخر1438ھ www.dawateislami.net