مفتی محمد اسلم رضوی قادری (1934 عیسوی - 6، جنوری 2012)، بہار میں ممتاز اسلامی مدرسوں میں سے ایک کے بانی، ایک عالم دین، قانون دان، مبلغ، ماہر تعلیم، مصلح اور صوفی بزرگ تھے۔ انھوں نے مختلف اسلامی موضوعات پر متعدد کتابیں تصنیف کیں۔ ان کا مزار و خانقاہ جامعہ قادریہ مقصود پور کے احاطے میں ہی واقع ہے۔ ایک بڑی دلچسپ بات یہ ہے کہ حضرت کولوگ " زلزلیا " بھی کہتے تھے کیونکہ آپ کی پیدائش کا سال 1934 عیسوی تھا، جو شمالی بہار کے باشندوں کی یاد میں تباہ کن زلزلے کی علامت کے طورپرمنقش ہے۔ [1]

حوالہ جات ترمیم

  1. Kaiful Hasan Qadri۔ Huzur Sher-e-Bihar (بزبان Urdu)