مفتی محمد خان قادری جامعہ اسلامیہ لاہور کے بانی اور مہتمم تھے۔ انھوں نے کثیر تعداد میں مختلف دینی موضوعات پر کتابیں لکھیں اور عربی کتب کے اردو تراجم بھی کیے۔

  • فضلِ قدیر اردو ترجمہ تفسیرِ کبیر از مفتی محمد خان قادری [1]
حافظ محمد خان
معلومات شخصیت
پیدائش 1949ء
بیریاں کلاں نارووال پاکستان
وفات 14 مارچ 2020
لاہور
شہریت پاکستانی
نسل خان
مذہب اسلام
مکتب فکر اہلسنت والجماعت (بریلویحنفی)
عملی زندگی
مادر علمی جامعہ نظامیہ رضویہ لاہور
استاذ عبدالقیوم ہزاروی   ویکی ڈیٹا پر (P1066) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متاثر مولانا خلیل الرحمٰن قادری،مفتی محمد حمزہ شعیب، علامہ رانا جاوید القادری، ڈاکٹر سرفراز محمد سیفی، مفتی مختار احمد درانی، پیرنور المصطفی رضوی، پیر میاں محمد حنفی سیفی، پیر میاں عبد الخالق قادری، صاحب زادہ حامد رضا قادری، مفتی محمد علی اقتدار، ثاقب آفتاب شیخ
اعزازات
صدر ملی مجلس شرعی، بانی جامعہ اسلامیہ لاہور

ولادت ترمیم

محقق العصر مفتی محمد خان قادری پاکستان بننے کے دو سال بعد 1949ء میں ضلع نارووال کے سرحدی علاقے بیریاں کلاں میں پیدا ہوئے۔

تعلیم ترمیم

اَس زمانے میں اَن کے علاقے میں دور دراز تکاسکول نہ تھا،آپ 6 میل پیدل چل کراسکول جاتے اور مڈل تک عصری تعلیم حاصل کی۔آپ کے ماموں دینی تعلیم کا شوق رکھتے تھے،انھوں نے ہی دینی تعلیم کے لیے ذہن بنایا۔

مفتی صاحب نے حافظ غلام احمد چشتی(چکوال) سے ایک سال اور تین ماہ کے عرصے میں قرآن پاک حفظ کیا۔ بھکی شریف میں شرح جامی تک پڑھا اور پھر جامعہ نظامیہ رضویہ میں علامہ عبد الحکیم شرف قادری، مفتی محمد عبد القیوم ہزاروی اور مولانا محمد اشرف سیالوی سے حدیث شریف اور دیگر منتہی علوم حاصل کیے۔آپ 1983ء میں سید طاہر علاؤ الدین الگیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے بیعت ہو ئے۔

شعوری خطاب، شعوری گفتگو، شعوری تحریر آپ کا خاصہ ہے۔ مفتی محمد خان قادری سینکڑوں کتابوں کے مصنف و مترجم تھے۔ جب آپ سے پو چھا گیا کہ اپنی تصنیفات کی بجائے تراجم کی طرف کیوں مائل ہیں؟ تو آپ نے جواب دیا کہ: ’’میری کیا حیثیت ہے کہ لوگ مجھے پڑھیں میں تو اپنی قوم کا تعلق پرانے بزرگوں سے جوڑنا چاہتا ھوں‘‘

تصانیف ترمیم

مفتی محمد خان قادری کی مشہور تصانیف یہ ہیں

  • یارسول اللہ کہنا امت کا متفقہ مؤقف،
  • اردو ترجمہ تفسیر کبیر،
  • علم نبوی
  • امور دنیا
  • حضور رمضان کیسے گزارتے
  • جسمِ نبوی ﷺ کی خوشبو
  • معراجِ حبیبِ خدا ﷺ
  • ارضِ خدا ملکیتِ مصطفٰی
  • محفل میلاد اور شاہ اربل
  • عورت کی امامت کا مسئلہ
  • محفل میلاد پر اعتراضات کا علمی محاسبہ
  • درِ رسول کی حاضری
  • مشتاقانِ جمالِ نبوی کی کیفیتِ جذب و مستی
  • حضورﷺ کے امت پر حقوق
  • شاہکارِ ربوبیت
  • حضور ﷺ نے متعدد نکاح کیوں فرمائے؟
  • شان نبوت
  • علم نبوی اور منافقین
  • فضائل نعلینِ حضور
  • شرح سلامِ رضا
  • علم نبوی اور متشابہات
  • شرح سک متراں دی
  • علم نبوی اور اُمور دنیا
  • ذخائرِ محمدیہ
  • علمی مقالات
  • امتیازات مصطفیٰﷺ
  • اسلام اور اسلامی اقدار کا تحفظ
  • عصمتِ انبیا٫

وفات ترمیم

16 مارچ 2020ء کو وفات پاگئے ،

حوالہ جات ترمیم

انٹرویو ربط محمد خان قادریآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ daleelerah.info (Error: unknown archive URL)

حوالہ جات ترمیم

  1. "Marfat Library"۔ 05 مارچ 2016 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 18 نومبر 2015