محمد ظاہر حسنی (1198ھ-12779ھ) دائرہ شاہ علم اللہ، رائے بریلی کے رہنے والے تھے، ذو الفقار علی دیوی اور عبد الجامع سیدن پوری سے تعلیم حاصل کی، سید احمد بریلوی کے ہاتھ پر بیعت کی اور سلوک کی تکمیل کر کے خلاف حاصل کی اور ان کی معیت میں 1238ھ میں حج کیا۔ رائے بریلی، غازی پوری، اعظم گڑھ اور جونپور میں ان کے فتاوی و فیصلوں کا بڑا اعتبار تھا اور ان علاقوں میں فتاوی کے سب سے بڑے مرجع تھے۔ متعدد رسائل و تصنیفات تحریر کیں، جن میں تصوف میں ایک رسالہ "خیر المسالک" شائع ہوا۔[1]

حوالہ جات ترمیم

  1. ابو الحسن علی ندوی: کاروان ایمان و عزیمت، سید احمد شہید اکیڈمی، لاہور، 1980ء،صفحہ 102۔