مسجد جینے (انگریزی: Great Mosque of Djenné) کچی اینٹوں سے تعمیر کردہ دنیا کی سب سے بڑی عمارت ہے اور سوڈانی۔ساحلی طرزِ تعمیر کا سب سے بڑا شاہکار سمجھی جاتی ہے۔ یہ مسجد مالی کے شہر جینے میں قائم ہے۔ اس مقام پر پہلی مسجد تیرھویں صدی میں قائم کی گئی تھی۔ جبکہ موجودہ تعمیر سن 1907ء سے موجود ہے۔ مسجد کی مرکزی دیواریں تین فٹ چوڑی ہیں۔ سال بھر کی موسمیاتی تبدیلیوں سے مسجد کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کے لیے ایک سالانہ تہوار منعقد کیا جاتا ہے۔ اس تہوار میں، کئی روز سے تیار کیا گیا گارا، مسجد کی دیواروں پر لیپ دیا جاتا ہے۔

مسجد جینے
الجامع الكبير في جينيه
تین میناروں کی عظیم مسجد جینے کے مرکزی بازار سے منظر
بنیادی معلومات
متناسقاتصفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔13°54′19″N 4°33′20″W / 13.90528°N 4.55556°W / 13.90528; -4.55556
مذہبی انتساباسلام
محلہجینے
علاقہموپٹی
ملکمالی
مذہبی یا تنظیمی حالتزیر استعمال
تعمیراتی تفصیلات
نوعیتِ تعمیرمسجد
طرز تعمیرسوڈانی-سواحلی
سنہ تکمیل1907ء
تفصیلات
انتہائی بلندی16 میٹر (52 فٹ)
مینار3
موادکچی اینٹیں، گارا
مسجد جینے

اسےافریقا کے مشہور ترین مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ سن 1988ء میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو نے مسجد اور شہر کے قدیم حصے کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیا۔

بیرونی روابط ترمیم

مسجد جینےآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ islamicarchitecture.org (Error: unknown archive URL)

اینڈی گلہام کی تصاویرآرکائیو شدہ (Date missing) بذریعہ andygilham.com (Error: unknown archive URL)