مسرور جہاں 8 جولائی 1938 کو فتح پور، اترپردیشن ، ہندوستان میں پیدا ہوئیں۔ [1]۔ مسرور جہاں کو ادبی خدمات پر 2010 اور 2015 میں اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ اور 2017 میں ہندوستان ٹائمز ویمن ایوارڈ ملا۔

تعلیم ترمیم

مسرور جہاں کی ابتدائی تعلیم و تربیت میں ان کا دادا کا خصوصی عمل دخل ہے۔ ان کے دادا لکھنؤ کے معروف شاعر شیخ مہدی حسین ناصری لکھنوی تھے جن کے شاگردوں میں فراق گھورکپوری اور اعجاز حسین قابل ذکر ہیں۔ [2]۔ مسرور کے والد نصیر حسین بھی شاعر تھے اور اسلامیہ کالج لکھنؤ میں تدریس کے فرائض سر انجام دیتے رہے۔

تصانیف ترمیم

افسانوی مجموعے ترمیم

  • خواب در خواب [3]
  • ہمیں جینے دو (2016)
  • کہاں ہو تم (2009)
  • اللہ تیری قدرت (2006)
  • کل کی سیتا آج کی سیتا
  • پل صراط
  • دھوپ دھوپ سایہ
  • بوڑھا یوکلٹس
  • پرندے کا سفر
  • تیرے میرے دکھ (1987)
  • چراغ پھولوں کے (1985)

ناول ترمیم

  • گردش (1980)
  • پیار کی خوشبو (1980)
  • دھوپ چھائوں (1982)
  • آواز نہ دو
  • آشیانہ (1980)
  • نئی امنگیں
  • جینے کے لیے
  • سمندر ، سیپ اور ساحل
  • راستے اور منزلیں
  • ساحلوں کی صدا

ایوارڈ اور اعزازات ترمیم

  • 2016 میں رشید جہاں فکشن ایوارڈ
  • 2016 میں ایس زیڈ حسین عابدی ایوارڈ
  • 2016 میں اودھ نامہ کی جانب سے وقار اودھ ایوارڈ
  • 2018 میں افسانوی مجموعہ "نقل مکانی" کے لیے اترپردیش اردو اکیڈمی ایوارڈ

مسرور جہاں پر مقالات ترمیم

"ادبی خدمات۔مسرور جہاں" - جاوید خولو(یونیورسٹی آف تاجکستان) کا پی ایچ ڈی مقالہ(2012)

"مسرور جہاں شخصیت اور فن" - ڈاکٹر ایس نکہت سلطانہ عابدی ، ڈی لٹ مقالہ

حوالہ جات ترمیم

  1. غلام نبی کمار۔ "تعارف مسرور جہاں"۔ پنجند کام۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021  [مردہ ربط]
  2. پرویز شکوہ (25 فروری 2021)۔ "مسرور جہاں اور ان کی افسانوی تخلیقات" 
  3. "لکھنؤ میں معروف فکشن نگار مسرور جہاں کی دو نئی کتابوں کی رسم اجرا"۔ 06 فروری 2016۔ اخذ شدہ بتاریخ 25 فروری 2021