مسودہ:الطاف الرحمن السلفی/تختہ مشق

مرکز الصفا الاسلامی کا مختصر تعارف ترمیم

مرکز کا محل وقوع : ترمیم

نیپال ایک چھوٹا سا ملک ہے اس کے مشرق و مغرب اور جنوب میں ہندوستان اور شمال میں چین واقع ہے

اقتصادی پوزیشن کی کمی اور دینی مدارس کی قلت کے سبب  یہاں کے مسلمان اسلام کے صحیح عقائد اور بنیادی تعلیمات سے کوسوں دور ہیں  

مرکز الصفا الاسلامی ملک نیپال کی سوسائٹی ایکٹ کے تحت ایک رجسٹرڈ تعلیمی دعوتی اور رفاہی ادارہ ہے جس کا قیام 2004ء میں ہوا جو گوتم بدھ کی جائے پیدائش لمبنی سے مشرق میں محض 7 کلو میٹر اور شہر بھیرہوا سے 17 کلو میٹر جنوب علاقہ مرچوار ضلع روپندیہی میں واقع ہے

مرکز کے قیام کے اہم اہداف و مقاصد : ترمیم

1۔ کتاب و سنت کے اصلی ماخذ ہونے کی حیثیت سے تعلیم و تدریس اور دعوت و تبلیغ

2۔ نو نہالان قوم و ملت کی دینی و اسلامی تعلیم و تربیت

3۔ امت مسلمہ کو شرک و بدعات سے دور رکھنا اور گمراہ کن افکار و نظریات سے متنبہ کرنا

4۔ نیپالی اور اردو زبانوں میں دینی کتب پمفلٹس کی طباعت و تقسیم

5۔ ضرورت مند جگہوں پر مساجد و مکاتب اسلامیہ کی تعمیر

6۔ بیوہ اور ایتام کی کفالت بالخصوص وہ یتیم بچے جو ضرورت مند ہیں اور دینی تعلیم سے کوسوں دور رہتے ہیں

مرکز اپنی بے بضاعتی و کم مائیگی کے باوجود تعلیمی دعوتی اوررفاہی سرگرمیوں میں تمام شعبہ جات کے ساتھ  مصروف عمل ہے جس کی تفصیل درج ذیل ہے

شعبہ تعلیم و تربیت : ترمیم

(1) مرکز کے زیر نگرانی چلنے والا تعلیمی و تربیتی ادارہ مدرسہ مدینہ الاسلام السلفیہ کی سنگ بنیاد 1965ء میں مولانا شفیق الرحمن سلفی رحمہ االلہ کے مسلسل جدوجہد سے مولانا عبدالوہاب صدیقی رحمہ اللہ (بھٹ پرا ) کے ہاتھوں پڑی ، رفتہ رفتہ تعمیری و تعلیمی ترقی ہوتی رہی اور اب عربی کی جماعت ثالثہ تک کی معیاری تعلیم ہوتی ہے ۔ مجموعی طلبہ کی تعداد تقریبا 250 ہے جن میں سے 70 طلباء کے قیام وطعام کتب و روشنی اورعلاج و معالجہ کا انتظام من جانب ادارہ ہے اور 15 اساتذہ تدریس اور دعوت و تبلیغ کے فرائض انجام دیتے ہیں غرضیکہ مستند اساتذہ کرام کی ایک اچھی خاصی ٹیم یہاں پر موجود ہے ۔

کلاس روم 8 وسیع کمروں پر مشتمل ہے کمروں کی تنگی کے باعث ایک کشادہ ہال و روم میں داخلہ کے طلباء کے رہنے سہنے کا انتظام ہے جنوبی دوسری منزل کی چھ روم اور وسیع ہال کی دیوار مکمل ہے چھت کی ڈھلان باقی ہے آپ حضرات سے مزید دعاؤں کی درخواست ہے

روضہ الاطفال کے لیے تین کمرے خاص ہیں پنجوقتہ نمازوں کی ادائیگی کے لئے ایک وسیع وعریض مسجد ہے نیز اسی میں فضلاء کرام و مہمانان گرامی کی آمد کی مناسبت سے دعوتی واصلاحی پروگرام بھی منعقد ہوا کرتی ہے

(2 ) فاطمة الزھراء للبنات ضلع کا پہلا کامیاب تعلیمی و اقامتی نسواں درسگاہ ہے 2004ء میں جس کی سنگ بنیاد رکھی گئی تھی اللہ تعالی کی توفیق اور اس کے فضل و کرم پھر ذمہ داران کی انتھک کوششوں سے انتہائی کم مدت میں فضیلت تک کی بہترین تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ خیاطہ تطریز اور کشیدہ کاری نیز امور خانہ داری پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اب تک بفضلِ اللہ کلیہ سے 11 طالبات فارغ التحصیل ہو چکی ہیں کلیہ میں کلاس رومز میں جگہ کی بے حد تنگی کی وجہ سے کلاسیز برآمدے میں ہوتے ہیں نیز انہیں رہائش گاہ کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے رہائشی کمروں کی تعداد محض 8 ہے دن بدن بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر مزید کمروں کی تعمیر کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے، ہر سال طالبات کی کافی درخواستیں مسترد کر دی جاتی ہیں فی الحال کلیہ میں کل 386 طالبات ہیں جن میں سے 176 طالبات کے کھانے پینے رہنے سہنے کتب، روشنی، علاج و معالجہ وغیرہ کا حتی المقدور بہترین انتظام من جانب کلیہ ہے 11 معلمات تدریس و تربیت کا فریضہ انجام دے رہی ہیں

  شعبہ تعمیر مساجد : ترمیم

 اللہ کے فضل و کرم سے مرکز تعلیم کے ساتھ اہل خیرومحسنین حضرات کے تعاون سے رفاہی کاموں کی جانب بھی رواں دواں ہے ضلع کے اندر اب تک اللہ کی توفیق سے 12 مساجد کی تعمیر کرائی جا چکی ہے

شعبہ دعوت و ارشاد : ترمیم

مرکز دعوت و تبلیغ کا اہتمام بھی کرتا ہے چنانچہ ضلع روپندیہی کی 18  مساجد میں مرکز کے اساتذہ وطلباء جمعہ کے خطبے مستقل پابندی کے ساتھ دیتے ہیں مختلف دینی جلسوں دعوتی پروگراموں میں شریک ہو کرعوام الناس کو فائدہ پہنچاتے ہیں

جنرل لائبریری : ترمیم

مدرسہ میں ایک جنرل لائبریری بھی ہے جس میں اسلامی علوم پر مشتمل عربی مصادر و مراجع اور اردو کتب جرائد و مجلات کی ایک معتد بہت تعداد موجود ہے جس سے اساتذہ و طلباء کے علاوہ عامة المسلمین بھی استفادہ کرتے ہیں

شعبہ نشر و اشاعت : ترمیم

الحمد للہ اس شعبہ کے تحت اردو زبان میں دینی و اصلاحی کتابیں و پمفلٹس کی طباعت کرا کے عوام الناس میں تقسیم کیا جاتا ہے اور اہل خیر حضرات کے تعاون سے مزید اشاعتی کاموں کا عزم مصمم ہے

شعبہ سماجی رفاہی خدمات: ترمیم

رفاہی خدمات کے پیش نظر مرکز سماج میں موجود ضرورت مند کمزور پریشان طبقہ کی خورد و نوش کی اور پانی کی فراہمی ہینڈ پمپ کے ذریعہ برابر خدمت کرتا رہا ہے مستقبل میں اس پروگرام کو مزید مضبوط و مستحکم بنانے کا ارادہ ہے ، ضرورت مندوں کا مالی تعاون ، گرم کپڑوں کی توزیع  ، روزہ داروں کے لئے افطاری کا معقول انتظام ،قربانی کے گوشت کی تقسیم بھی مرکز کے زیر اہتمام ہوتا آرہا ہے  

عزائم و منصوبے : ترمیم

مرکز کے کچھ عظیم عزائم و منصوبے ہیں جن کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے ذمہ داران فکر مند ہیں

1۔ شہر بھیرہوا میں مرکز الصفا الاسلامی کی ہیڈ آفس کا قیام

2۔ مدرسہ کے لئے علیحدہ زمین کی خریداری

3۔ طالبات کی آمد و رفت کے لیے ایک منی بس  

4۔ طلباء و طالبات کی رہائشی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ہاسٹل کی دوسری منزلہ عمارت کی تکمیل

5۔ دعوتی سسٹم کو مضبوط کرنے کے لیے کچھ نئے آلات کی فراہمی جیسے پروجیکٹر کیمرے کمپیوٹر وغیرہ

6۔ دعوتی سرگرمیوں کو علاقہ کے پسماندہ گاؤں تک پہچانے کے لیے موٹر سائیکل یا گاڑی کا بندوبست کرنا

الطاف الرحمن السلفی (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:13، 8 مارچ 2020ء (م ع و)