مسودہ:ہم کیسے مضامین کا معیار بہتر کر سکتے ہیں؟

  • کل تعداد صفحات ہے = 105000
  • اگر کل متحرک صارفین 15 ہوں (کیوں کہ باقاعدکی سے اتنے ہی صارف تخلیق و اضافہ کر رہے ہوتے ہیں)
  • فی صارف مضامین جو اس نے بہتر کرنے ہیں = 105000/15 = 7000 مضامین فی صارف
  • فی مضمون اگر 10 دن میں ایک صارف بہتری لائے تو = 7000 *10 = 70000 دن
  • 70000 دن = 191.78 سال کے

کیوں کہ ایک صارف ایک ہی مضمون کو اگر مکمل کرے، اور اسے مضمون کی شکل دے کر اسے ایک مکمل مضمون بنائے تو دس دن تو لگ جاتے ہیں، یہاں میں نے متحرک صارفین کے ان صفحات کو جو انھوں نے اکیلے منتخب معیار تک پہنچائے، اس پر ان کے لگائے گئے وقت سے حساب کر رہا ہوں، اگر اس میں پچاس فیصد بھی غلطی مانی جائے، اور صارفین کو 15 سے 30 کر لیا جائے، 10 کی جگہ 5 دن میں مضمون کو بہتر کیا جائے تب بھی، دہائیاں لگ جائیں گی۔