خانہ معلومات کا نمونہ

خانہ معلومات (انگریزی: Infobox) ایسے سانچہ کو کہتے ہیں جو عموماً مضامین کی ابتدا میں شامل کیا جاتا ہے، تاکہ مضمون میں موجود تفصیلی معلومات کا مختصر خاکہ پیش کر دیا جائے۔ خانہ معلومات نہ ہر مضمون میں مطلوب ہے اور نہ کسی مضمون میں ممنوع۔

طریقہ استعمال ترمیم

عموماً مطلوبہ مضمون کے انگریزی بین الویکی ربط پر کلک کرکے انگریزی ویکیپیڈیا کا صفحہ کھولتے ہیں اور وہاں موجود خانہ معلومات کو نقل-چسپاں (copy-paste) کرتے ہیں۔ اس کے بعد خانہ تحریر کے نیچے موجود نمائش پر کلک کرکے یہ دیکھا جاتا ہے کہ کونسی عبارت اردو کی بجائے انگریزی میں آرہی ہے، پھر ان معلومات کو اردو میں منتقل کر دیا جاتا ہے۔

اگر کوئی مضمون انگریزی ویکیپیڈیا پر نہ ہو تو اس کے لیے مضمون سے متعلق خانہ معلومات تلاش کیا جاتا ہے۔ مثلاً کسی شہر پر مضمون ہے تو {{خانہ معلومات شہر}} شامل کیا جائے گا۔

مزید دیکھیے ترمیم