معرکۂ استالن گراد دوسری جنگ عظیم کا سب سے اہم موڑ تھا اور اسے انسانی تاریخ کی خونی ترین جنگ سمجھا جاتا ہے، جس میں تاریخ کی سب سے زیادہ دو طرفہ ہلاکتیں ہوئیں۔ یہ جنگ عسکری و شہری پر دونوں سطح پر فریقین کی جانب سے ظلم و سفاکیت کی مثال ہے۔ اس معرکے میں نازی جرمنی کی جانب سے استالن گراد شہر (جو اب وولگو گراد کہلاتا ہے) کا محاصرہ، شہر کے اندر لڑائی اور سوویت اتحاد کا جوابی حملہ شامل ہیں جن کے نتیجے میں شہر کے گرد جرمنی کی چھٹی افواج اور محوری قوتیں (Axis Powers) مکمل تباہی کا شکار ہوئیں۔ دونوں جانب کی کل ہلاکتوں کی تعداد کا اندازہ تقریباً 20 لاکھ لگایا گیا ہے۔ اس معرکے کے نتیجے میں محوری قوتوں کو تقریباً 8 لاکھ 50 ہزار جانوں کا نقصان اٹھانا پڑا، جو مشرقی محاذ پر ان کی کل افرادی قوت کا ایک چوتھائی تھا۔ علاوہ ازیں رسد و ساز و سامان کا بھی بڑے پیمانے پر نقصان ہوا۔ محوری قوتیں اس زبردست نقصان سے کبھی باہر نہ آ سکیں اور بالآخر انھیں مشرقی یورپ سے طویل پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ سوویت اتحاد کے لیے، جسے جنگ میں زبردست شکستوں اور جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا تھا، استالن گراد میں فتح انتہائی اہمیت کی حامل تھی۔ یہ اسی شکست کا نتیجہ تھا کہ 1945ء میں نازی جرمنی کو دوسری جنگ عظیم میں مکمل شکست ہو گئی۔

معرکۂ استالن گراد
بسلسلۂ دوسری جنگ عظیم
سلسلہ مشرقی محاذ (روسی جنگ عظیم)   ویکی ڈیٹا پر (P361) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عمومی معلومات
آغاز 23 اگست 1942  ویکی ڈیٹا پر (P580) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اختتام 2 فروری 1943  ویکی ڈیٹا پر (P582) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملک روس   ویکی ڈیٹا پر (P17) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقام وولگو گراد   ویکی ڈیٹا پر (P276) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صفحہ ماڈیول:Coordinates/styles.css میں کوئی مواد نہیں ہے۔48°42′00″N 44°31′00″E / 48.7°N 44.516666666667°E / 48.7; 44.516666666667   ویکی ڈیٹا پر (P625) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
متحارب گروہ
 نازی جرمنی
 رومانیہ
 اطالیہ
 مجارستان
 کرویئشا
 سوویت یونین
قائد
نازی جرمنی کا پرچم ایڈولف ہٹلر
نازی جرمنی کا پرچم فریڈرک پالاس
سوویت یونین کا پرچم جوزف استالن
سوویت یونین کا پرچم ویزیلی چویکوف
قوت
ابتدائی:
2 لاکھ 70 ہزار
500 ٹینک
600 طیارے، وسط ستمبر تک 1600
سوویت جوابی کارروائی کے وقت:
10 لاکھ 11 ہزار
675 ٹینک 732 طیارے (402 قابل پرواز)
ابتدائی: ایک لاکھ 87 ہزار
400 ٹینک
300 طیارے سوویت جوابی کارروائی کے وقت:
11 لاکھ 3 ہزار
1463 ٹینک
1115 طیارے
نقصانات
7 لاکھ 50 ہزار ہلاک و زخمی
91 ہزار گرفتار
طیارے: 900
4 لاکھ 78 ہزار 741 ہلاک و لاپتہ
6 لاکھ 50 ہزار 878 زخمی و بیمار
40 ہزار سے زائد شہری ہلاک
4341 ٹینک
2769 لڑاکا طیارے
Map

گو کہ یہ معرکہ جنگ عظیم کا ایک اہم موڑ سمجھا جاتا ہے لیکن اسے جرمن اور سوویت افواج کے نظم و ضبط کے باعث بھی یاد رکھا جاتا ہے۔ سوویت جنھوں نے جرمن جارحیت کے خلاف پہلے استالن گراد کا دفاع کیا، کے لیے جنگ میں ایک ایسا موقع بھی آیا ہے کہ محاذ پر آنے والے نئے فوجیوں کی متوقع عمر ایک دن سے بھی کم ہو گئی لیکن اس کے باوجود انھوں نے پسپائی کی بجائے مزاحمت کی راہ اختیار کی۔ دوسری جانب انتہائی خراب موسمی حالات اور چاروں طرف سے گھرنے کے باوجود جرمن سپاہیوں نے زبردست نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا اور بالآخر ایڈولف ہٹلر کے حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ہتھیار ڈال دیے۔