مقامی گروہ (local group) کہکشاؤں کے اس گروہ کو کہا جاتا ہے جس میں زمین نامی سیارے کو رکھنے والی کہکشاں یعنی جادۂ شیر شامل ہے؛ اس گروہ میں 30 سے زیادہ کہکشائیں بیان کی جاتی ہیں جن میں بونی کہکشائیں (dwarf galaxies) بھی شامل ہیں۔ اس مقامی گروہ کے مرکز ثقل (gravitational center) کا مقام جادۂ شیر اور اینڈرومیڈا کے درمیان کسی جگہ بتایا جاتا ہے۔ اس گروہ کو مقامی گروہ کے علاوہ مقامی خوشہ (local cluster) کے نام سے بھی یاد کرتے ہیں۔