ذراتی طبیعیات میں مقیاسی بوسون (gauge boson) ایسے بوسونی ذرات کو کہا جاتا ہے جو فطرت کی بنیادی قوتوں کے ساتھ عمل دخل رکھتے ہیں۔ ان کو مقیاسی کہنے کی وجہ یہ ہے کہ وہ بنیادی ذرات جن کے کردار و عمل یعنی تفاعل کی وضاحت کرنے کے لیے مقیاسی نظریہ استعمال کیا جاتا ہے وہ ان (مقیاسی بوسون) کے ذریعے ہی آپس میں قوتوں کا تبادلہ کرتے ہیں، عموماً ان ذارت کو مجازی ذرات بھی کہا جاتا ہے۔