تبادلۂ خیال صارف:محمد شعیب/Structured Discussions Archive 1 پر موضوع

Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

آداب!

الحمدللہ، یوکرین پر کام زور سے چل رہا ہے اور اغلب ہے کہ مکمل ہو جائے۔

برصغیر ہند و پاک میں کئی اردو کے ماہنامے جاری ہوتے ہیں۔ ان کے خصوصی شمارے بھی ہوتے ہیں۔

آپ سے گزارش ہے کہ منصوبے کے رواں رہتے ہوئے بھی کسی مدیر سے (بچوں یا نوجوانوں کے عمومی معلوماتی رسالے کے) سے ربط کریں۔

میری تجویز ہے کہ 20 میں سے مدیر کوئی بھی 12 سے 15 مضامین کا انتخاب کر سکتا ہے، مضامین کے چنندہ حصوں کو لے کر یا ان کی ترمیم / اختصار کے ساتھ انہیں چھاپ دیا جا سکتا ہے۔ ہم صرف مضمون کے شروع یا اختتام پر مختصر یو آر ایل کے لکھنے اور رسالے کے کسی بھی صفحے پر تمام معاونین کے نام چھاپنے کی درخواست کریں گے۔ مطبوعہ رسالہ لوگوں کو ویکیپیڈیا سے متعارف کرائے گا اور فروغ بھی دے گا۔ تاہم ناشروں کو مفت میں عمدہ متن اور تصاویر مل سکتے ہیں اور ایک شمارے کے چھاپنے کی آسانی بھی حاصل ہوگی۔

براہ کرم رہ نمائی فرمایئے۔

Yethrosh (تبادلۂ خیالشراکتیں)
Hindustanilanguage (تبادلۂ خیالشراکتیں)

جی، ضرور بتایئے گا۔ اگر یہ تجربہ کامیاب ہوتا ہے تو مستقبل میں ہم کئی درسی مضامین کی کتب کی اشاعت کی بھی کوشش کر سکتے ہیں۔

"خصوصی یوکرین نمبر شائع کرنے میں مدد کی گزارش" کا جواب دیں