مولوی تمیز الدین پاکستانی مجلس دستور ساز کے صدر۔ خانخاں پور ضلع فرید پور مشرقی بنگال میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم مقام پیدائش کے ہائی اسکول میں حاصل کی۔ پریذیڈنسی کالج کولکاتا سے بی۔ اے پاس کیا۔ ایم۔ اے کا امتحان 1913ء میں پاس کیا اور قانون کی ڈگری 1914ء میں حاصل کی۔ فرید پور میں وکالت شروع کی۔ 1915ء میں آل انڈیا مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کی۔ 1926ء میں بنگال لیجسلیٹو کونسل کے رکن ہوئے۔ 1937ء میں بنگال لیجسلیٹو اسمبلی کے مسلم لیگ کے امیدوار کی حیثیت سے رکن منتخب ہوئے۔ 1938ء میں بنگال کے وزیر صحت مقرر ہوئے۔ 1943ء میں وزیر تعلیم بنے۔ اس وقت ناظم الدین وزیر اعلیٰٰ تھے۔ 1946ء میں مرکزی قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ آزادی کے بعد پاکستان کی آئین ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔ 1948ء میں بااتفاق رائے اس کے نائب صدر ہوئے اور دسمبر 1948ء میں قائداعظم کی وفات پر دستور ساز اسمبلی کے صدر بنے۔ اسی سال وفد پاکستان روم پارلیمنٹری کانفرنس میں قیادت کی۔ نائیس واقع اطالیہ اور آٹوا واقع کینیڈا میں بھی پاکستان کے پارلیمنٹری وفود کی قیادت کی۔ 1958ء تک مشرقی پاکستان کی مسلم لیگ کے صدر رہے۔ مئی 1962ء کے انتخابات میں قومی اسمبلی کے رکن بنے اور بعد میں اسپیکر بھی منتخب ہوئے۔

مولوی تمیز الدین
(بنگالی میں: মৌলভি তমিজউদ্দিন খান ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
تفصیل=
تفصیل=

اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان
مدت منصب
11 جون 1962 – 19 اگست 1963
نائب محمد افضل چیمہ
عبد الوہاب خان
فضل القادر چودھری
مدت منصب
11 ستمبر 1948 – 12 اگست 1955
نائب محمد ہاشم گذدر
محمد علی جناح
عبد الوہاب خان
معلومات شخصیت
پیدائش جنوری1889ء   ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
فرید پور ضلع   ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 19 اگست 1963ء (73–74 سال)  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ڈھاکہ   ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
جماعت مسلم لیگ   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اولاد راضیہ خان (بیٹی)
عملی زندگی
مادر علمی پریزیڈنسی یونیورسٹی، کولکاتا
جامعہ کلکتہ   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

حوالہ جات ترمیم

سیاسی عہدے
ماقبل  اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان
1948 – 1954
مابعد 
ماقبل  دوسری مدت
1962 – 1963
مابعد