مکتبیہ تلاش، تلاش کے آلات سے متعلقہ شعبہ کو کہا جاتا ہے، جس میں مکتبیہ، یعنی کمپیوٹر پر محفوظ متن (ملفات)، میں تلاش کی جاتی ہے، بجائے کہ جالبین پر تلاش کرنے کے۔ ان آلات کی مدد سے صارف کے مکتبیہ پر اطلاعات کو ڈھونڈا جا سکتا ہے، جس میں ویب براؤزر کا تاریخہ، برقی خطوط کا وثق، دستاویزات، آوازی فائل، تصاویر اور منظرہ شامل ہیں۔ اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ساعتوں میں تلاش کا نتیجہ آ جاتا ہے۔

کچھ دستیاب مکتبیہ تلاش آلات یہ ہیں[1][2][3]

ٹیکنالوجی ترمیم

مکتبیہ تلاش محرکیہ، مواد کا اشاریہ قاعدہ معطیات بناتے ہیں تاکہ اربوں معطیات کی تلاش میں مناسب رفتار رکھی جا سکے۔ اشاریہ عموماً اس وقت ترتیب دیا جاتا ہے جب کمپیوٹر فارغ ہو۔ اشاریہ بناتے وقت، مکتبیہ تلاش آلات تین طرح کی اطلاعات اکٹھی کرتے ہیں:

  • فائل اور راہنامچہ کے نام
  • "مابعد معطیات"، جیسے عنوان، مصنف، تبصرہ، جب آواز اور تصویروں سے واسطہ ہو
  • اعان دستاویزات کا متن

دستاویزات کے اندر تلاش کرنے کے لیے، آلات کو مختلف طرح کی دستاویزات کو نحوکار کرنا ہوتا ہے۔ اس مقصد کے لیے مصفاہ استعمال کیے جاتے ہیں جو منتخب شدہ شکلبند فائل کی تفسیر کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر pdf مصفاہ، pdf شکلبند فائل کے اندر عبارت کو پڑھنے کی صلاحیت دیتے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم