مینسا (Mensa) دنیا میں ذہنی طور پر اونچے درجے کے لوگوں کی ایک انجمن ہے۔ مینسا میں صرف انہی لوگوں کو رکنیت ملتی ہے جن کے ذہنی درجے کو کسی معیاری ذہنی امتحان میں ناپا جا چکا ہو۔

مینسا

مخفف (انگریزی میں: MIL ویکی ڈیٹا پر (P1813) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
صدر دفتر سلیٹ بارن , چرچ لین , انگلستان
تاریخ تاسیس اکتوبر 1، 1946؛ 77 سال قبل (1946-10-01)[1]
مقام تاسیس اوکسفرڈ   ویکی ڈیٹا پر (P740) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مقاصد اعلی ذہنی انجمن
تعداد ارکان
باضابطہ ویب سائٹ www.mensa.org

مینسا لاطینی زبان کے لفظ Mensa سے بنا ہے جس کا مطلب ہے میز۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ مینسا ایک میز کے گرد بیٹھے ارکان کی انجمن ہے۔

رولینڈ بیریل اور لانسلیٹ ویئر نے 1946ء میں انگلستان میں مینسا کی بنیاد رکھی۔ وہ ذہین لوگوں کوایک جگہ لانا چاہتے تھے اور اونچا ذہنی درجہ ہی اس کا معیار تھا۔ انجمن کی رکنیت قوم، نسل، وطن اور زبان کے سماجی معیاروں سے آزاد تھی کوئی شخص بھی اس کا رکن بن سکتا ہے۔

مینسا کے ایک لاکھہ سے زیادہ ارکان ہیں اور یہ پاکستان میں بھی موجود ہے۔

مینسا نے اپنے تین مقاصد کو بیان کیا ہے:

  • انسانی ذہانت کو ڈھونڈنا اور اسے بڑھانا انسانیت کی فلاح کے ليے۔
  • ذہانت کی فطرت، خصوصیات اور اس کے استعمال کے بارے میں تحقیق کرنا۔
  • اس کے ارکان کی ذہنی اور سماجی سرگرمیوں کے مواقع کو بڑھانا۔

قومی گروپ ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. "Mensa is 65 on 1st October – how Brilliant is that?"۔ Mensa International۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 30 ستمبر 2011 
  2. "About Mensa International". Mensa International. Retrieved 2013-09-17.

بیرونی روابط ترمیم