A screenshot of Wikipedia's new navigation interface (enlarge)
A screenshot of the basic page editing interface (enlarge)
A screenshot of the new dialog box for entering links

موسسہ ویکیمیڈیا کی تجربۃ الصارف انجمن، برادری سے آنے والے رضاکاروں کے ساتھ مل کر آپ کے لیئے ویکیپیڈیا کے استعمال کو آسان بنانے میں مصروف تھی۔ ہم نہایت مسرور و شاد ہیں کہ اب تک ہونے والی چند پیشرفتوں کو لے کر آپ کے ساتھ شریک ہو رہے ہیں؛ ان پیشرفتوں میں نئی شکل صورت ، نیا احساس اور سادہ تدوینی سیمات شامل ہیں۔ ان نئی تبدیلیوں کا مقصودِ اول نئے صارفین کے لیئے شراکت کے آغاز کو سہل بنانا ہے، اور یہ تبدیلیاں ہمارے سالِ گذشتہ کے اختبارِ استعمال کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔ اپنے منصوبہ جات کی افادیت کو بہتر بنانا موسسۃ الویکیمیڈیا کی ترجیحات میں شامل ہے، اور مستقبل میں بھی ہم آپ کے ساتھ زبرتواریخ میں شراکت کرتے رہیں گے۔ مزید تفصیلات کے لیئے، متعلقہ ویکیمیڈیا مدونہ ڈاک ملاحظہ کیجیے۔

وہ، جو ہم نے تبدیل کیا

  • ملاحت: ہم ویکیپیڈیا صفحات کی قرات یا پڑھائی اور ان میں ترامیم یا تدوین کو پہلے سے بہتر اور آسان بنا چکے ہیں۔ اب ہر صفحے کے راس پر نظر آنے والے لوحات یا tabs زیادہ واضح طور پر اشارہ کرتے ہیں کہ آپ ایک مضمون کے صفحے کو دیکھ رہے ہیں یا اس مضمون کے تبادلۂ خیال کے صفحے کو دیکھ رہے ہیں؛ اور یہ کہ آیا آپ قرات کر رہے ہیں یا تدوین کر رہے ہیں۔
  • بہتر تدوینی اوزارپٹی: پرسہولت اور آسان استعمال کی خاطر اوزارپٹی یا toolbar کی تنظیم نو کی جاچکی ہے۔ اب صفحات کی شکلبندی مزید سادہ اور مزید فطری ہوچکی ہے۔
  • ساحرِ ربط: ایک استعمال میں آسان اوزار آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ آپ ویکیپیڈیا کے دوسرے صفحات اور بیرونی مواقع کی جانب روابط دے سکیں۔
  • تجدید و تحسینِ تلاش: ہم تلاش پر ظاہر ہونے والی خودکار تجاویز کو بہتر بنا چکے ہیں تاکہ آپ تیزرفتاری سے اپنے مطلوبہ صفحے تک رسائی حاصل کر سکیں۔
  • دیگر نئے سیمات: ہم نے ایک جدول ساحر یا wizard کا بھی اضافہ کیا ہے جو آپ کو جدول سازی اور جدولی سیماء پرسہولت طور پر ترمیم کرنے میں مدد دے گا۔
  • ویکیپیڈیا شارہ: ہم ویکیپیڈیا شارے کو زبرتاریخ کرچکے ہیں، جس بارے میں آپ ویکیمیڈیا مدونہ پر مزید پڑھ سکتے ہیں۔