میکسیکو میں اسلام کس طرح آیا اس کے بارے میں بہت کم معلومات ہیں لیکن کچھ ذرائع یہ دعوی کرتے ہیں مسلمان شام اور لبنان سے ہجرت کر کے آئے ہیں اور کچھ مسلمان مشرق وسطی کے دیگر ممالک ایران مصر اور ترکی سے آئیں ہیں۔2010 میں قومی ادارہ برائے شماریات و جغرافیہ (INEGI) کے مطابق میکسیکو میں 3700 مسلمان ہیں۔[1]

تنظیمات ترمیم

میکسیکو میں بہت سے تنظیمیں فعال ہیں جو کمیونٹی کی سطح پر جمینی مشنری جیسی سرگرمیوں پر اپنی نظر مرکوز رکھتی ہیں۔ میکسیکو کی اسلامی ثقافتی مرکز(CCIM) ایک سنی مسلمانوں کی تنظیم ہے جس کا سربراہ عمر واٹسن ہے جو برطانوی نژاد میکسیکن تھا جس نے بعد میں اسلام قبول کر لیا۔ یہ تنظیم ملک کے شمالی اور وسطی علاقوں میں فعال ہے۔ میکسیکو کی ریاست مورلاس میں بھی یہ تنظیم فعال ہے جہاں اس نے دارالسلام کے نام سے اسلامی مرکز قائم کیا ہے جہاں پر نماز، اسلامی تعلیمات اور جلوس منعقد کیے جاتے ہیں۔ یہاں ایک ہوٹل بھی ہے جہاں پر مسلمانوں کے لیے حلال اشیاء دستیاب ہیں یہاں مسلم سیاح بھی آ کر ٹھہرتے ہیں۔ اس تنظیم کے علاوہ میکسیکو شہر میں نورآسکی جراحی صوفی آردر کے نام سے تنظیم ہے جس کی سربراہی دو مسلم خاتون شائخہ فاطمہ فریحہ اور شائخہ امینہ تسلیمہ کرتی ہیں یہ تنظیم مسلمانوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کرتی ہے۔ میکسیکو میں ایک چھوٹی سی سلفی مسلمانوں (میکسیکو کے سلفی سینٹر کے نام سے ) بھی تحریک ہے اس کے سربراہ محمد عبد اللہ روز ہیں۔ ایک اسلامی تعلیمی ادارہ Centro Educativo de la Comunidad Musulmana en México کے نام سے میکسیکو شہر میں موجود ہے جسے مصر اور مشرق وسطی کی طرف سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔

اسلام بلحاظ صوبہ جات ترمیم

صوبہ مسلمانوں کی تعداد(2010)
  میکسیکو 3,760
  آگوسکالینٹس 32
  باخا کیلیفورنیا 190
  باخا کیلیفورنیا سر 20
  کامپیچی 31
  كواہويلا 79
  کولیما 17
  چیاپاس 110
  چہواہوا 78
  دورانگو 34
  گواناخواتو 111
  گیریرو 26
  ہیدالگو 38
  خالسکو 248
  ریاست میکسیکو 417
  میشواکان 60
  موریلوس 98
  نایاریت 17
  نیوو لیون 126
  اوکساکا 40
  پوئبلا 166
  کوارتارو 101
  کوینتانا رو 151
  سان لوئیس پوتوسی 56
  سینالوا 55
  سونورا 45
  تاباسکو 13
  تاماولیپاس 63
  تلاکسکالا 19
  ویراکروز 86
  یوکاتان 43
  زاکاٹیکاس 12
  میکسیکو شہر 1,178

چیاپاس میں اسلام ترمیم

چیاپاس میکسیکو کی 31 ریاستوں میں سے ایک ریاست ہے۔ جہاں پر سپین سے آ کر مسلمان آباد ہوئے یہاں پر مسلم کمیونٹی موجود ہے ان میں زیادہ مسلمان سنی العقیدہ ہیں انھوں نے وہاں مسجدالکوثر تعمیر کی ہوئی ہے۔

مساجد ترمیم

  • مسجد سوریہ
  • مسجد دارالاسلام
  • مسجد تہارہ،چیاپاس
  • مسجد عائشہ، چیاپاس
  • مسجد سلفی، میکسیکو شہر
  • مسجد امینہ،میکسیکو شہر
  • مسائدالاسلام
  • مسجد عمر
  • مسجد الحکمۃ

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Instituto Nacional de Estadística y Geografía (2010)۔ "Censo de Población y Vivienda 2010 — Cuestionario básico"۔ INEGI۔ 26 دسمبر 2018 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 مارچ 2011