ندا کھوڑو

پاکستان میں سیاستدان

ندا کھوڑو ایک پاکستانی سیاست دان ہیں جو 13 اگست 2018ء سے رکن صوبائی اسمبلی سندھ ہیں۔

ندا کھوڑو
رکن صوبائی اسمبلی سندھ
آغاز منصب
13 اگست 2018
معلومات شخصیت
جماعت پاکستان پیپلز پارٹی   ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
پیشہ سیاست دان   ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

سیاست ترمیم

ندا کھوڑو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی طرف سے 2018ء کے انتخابات میں خواتین کی مخصوص نشست پر صوبائی اسمبلی سندھ میں رکن منتخب ہوئیں۔[1] ندا کھوڑو سندھ کے مشہور سیاسی خاندان کھوڑو سے تعلق رکھتی ہیں۔ ندا کھوڑو کے والد نثار کھوڑو [2] سرگرم سیاست دان ہیں اور وہ سندھ کی صوبائی اسمبلی کے اسپیکر بھی رہ چکے ہیں۔

قائمہ کمیٹیاں ترمیم

وہ سندھ کی صوبائی اسمبلیوں کی متعدد قائمہ کمیٹیوں کی رکن ہیں جن میں سے چند مندرجہ ذیل ہیں:

  • معاشی معاملات پر قائمہ کمیٹی کی رکن
  • کھانے پر قائمہ کمیٹی کی رکن
  • اعلی تعلیم پر قائمہ کمیٹی کی رکن
  • تکنیکی تعلیم اور تحقیق پر قائمہ کمیٹی کی رکن
  • اسکول تعلیم اور خصوصی تعلیم پر قائمہ کمیٹی کی رکن
  • خدمات، عمومی انتظام اور شعہ روابط پر قائمہ کمیٹی کی رکن

طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد ترمیم

ندا کھوڑو نے نومبر 2019 طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد پیش کی جس کی اپوزیشن نے بھی حمایت کی اور اسے منظور کر لیا گیا۔ [3]۔اس پابندی اٹھانے کے بعد سندھ وہ پہلا صوبہ بن گیا جہاں طلبہ تنظیموں پر عائد طویل پابندی اٹھانے کی ابتدا ہوئی۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "PPP bags most of the reserved seats in new Sindh Assembly"۔ The News (بزبان انگریزی)۔ 13 اگست 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  2. "In a first, PPP goes asking for votes in 'safe' Larkana | The Express Tribune"۔ The Express Tribune۔ 24 July 2018۔ اخذ شدہ بتاریخ 13 اگست 2018 
  3. "سندھ اسمبلی:طلبہ تنظیموں پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور منظور"۔ ہم نیوز۔ 16 مارچ 2021۔ اخذ شدہ بتاریخ 04 نومبر 2019  [مردہ ربط]