اردو اور پشتو کی درجنوں شاہکار فلمیں اور پی ٹی وی کے لیے سینکڑوں یادگار ڈرامے، سیریز اور سیریلز لکھنے والے عظیم رائٹر

ولادت ترمیم

نذیر بھٹی 3 فروری 1940ء کو پشاور میں پیدا ہوئے،[1]

عملی زندگی ترمیم

ان کے فلمی سفر کے آغار میں ہی ہدایتکار شباب کیرانوی نے 1969 میں ان کے ناول “ دوستی کے مینار” سے ماخوذ اردو فلم “درد” بنائی جس کے گانے “ سامنے آ کے تجھ کو پکارا نہیں، تیری رسوائی مجھ کو گوارا نہیں” اور “ تیری محفل سے یہ دیوانہ چلا جائے گا” آج بھی سماعتوں میں رس گھولتے ہیں۔ اردو فلم انڈسٹری کے لیے “درد” کے علاوہ باغی قیدی، شک، طوفان اور زندگی، چنبیلی، جانور اور ایک دلہن جیسی فلمیں لکھنے کے علاوہ نذیر بھٹی نے پشتو فلم انڈسٹری کو پڑانگ، اجرتی قاتل، سوگند اور قانون جیسی درجنوں شاہکار سپرہٹ فلمیں دیں۔ نذیر بھٹی نے پی ٹی وی کے لیے اردو سیریلز ریزہ ریزہ، سانپ اور سیڑھیاں، آ بیل مجھے مار، ریت کا بھنور اور گلابو مہتابو لکھیں تو ہندکو زبان میں لکھے ان کے ڈرامے پرچول، امانت، کاں بول پئے اور کرول آج بھی لوگوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں

نذیر بھٹی نے فلم اور ٹی وی کے لیے کہانیاں لکھنے کے علاوہ ریڈیو اور تھیٹر کے لیے بھی کئی ڈرامے لکھے۔ وہ ایک ادیب، نغمہ نگار، کالم نویس اور محقق بھی تھے ۔ ان کی کتاب “ شامِ الم” کو حال ہی میں اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے قومی ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ انھوں نے بہ یک وقت چار زبانوں اردو، پشتو، ہندکو اور پنجانی میں فلمیں اور ڈرامے لکھے اور چار پلیٹ فارمز فلم، ٹی وی ریڈیو اور تھیٹر میں شہرت کمائی۔ انہی خدمات کے اعتراف میں گندھارا ہندکو اکیڈمی نے “ سرخیل” کا خصوصی نذیر بھٹی نمبر شائع کیا۔ اکیڈمی نے اس سے پہلے صرف اداکار دلیپ کمار کو یہ اعزاز بخشا تھا، [2][3]

اولاد ترمیم

ان کی تین بیٹیاں ہیں اور چھ بیٹوں میں شاہد فاروق اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، زاہد اقبال اٹلی، عابد اقبال برطانیہ، محمد ابرار ٹیکنیکل کالج پشاور، آصف بھٹی یو بی ایل اور صحافی ذو الفقار بھٹی برطانیہ شامل ہیں

وفات ترمیم

نذیر بھٹی گذشتہ کچھ ماہ سے سرطان کے مرض کی وجہ سے شدید علیل تھے۔ سال کے اوائل میں ان کے دو آپریشن ہوئے لیکن ان کی صحت بگڑتی گئی نذیر بھٹی 26 جولائی 2020ء کی رات حرکت قلب بند ہو جانے سے انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 80 سال تھی ان کا جنازہ 27 جولائی صبح دس بجے پیپلز کالونی سے اٹھایا گیا اور کاکشال کے آبائی قبرستان میں تدفین کر دی گئی ہے،[4]

نمونہ کلام ترمیم

نذیر بھٹی کی ہی فلم کے گانے کا شعر انہی کے نام

  • تیری محفل سے یہ دیوانہ چلا جائے گا
  • شمع جلتی رہے پروانہ چلا جائے گا[5]

حوالہ جات ترمیم

حوالہ جات

  1. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3486748458055182&id=100001601856242
  2. https://mashriqtv.pk/2020/07/27/%DA%88%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%81-%D9%86%DA%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%D9%86%D8%B0%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%DB%8C-80-%D8%A8%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D9%85/
  3. https://dailyshahbaz.com/showbizentertainment/nazir-bhati-dies-at-80/
  4. https://mashriqtv.pk/2020/07/27/%DA%88%D8%B1%D8%A7%D9%85%DB%81-%D9%86%DA%AF%D8%A7%D8%B1-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%B4%D8%A7%D8%B9%D8%B1-%D9%86%D8%B0%DB%8C%D8%B1-%D8%A8%DA%BE%D9%B9%DB%8C-80-%D8%A8%D8%B1%D8%B3-%DA%A9%DB%8C-%D8%B9%D9%85/
  5. https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=3486748458055182&id=100001601856242