نوید عامر

پاکستان میں سیاستدان

نوید عامر جیوا پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک پاکستانی عیسائی سیاست دان ہیں، [1] جو اگست 2018 سے پاکستان کی قومی اسمبلی کے رکن ہيں اور 2002 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے سابق رکن تھے [2]۔

ابتدائی زندگی ترمیم

نوید عامر ضلع ساہیوال چک نمبر 148/9 ایل رینسن آبادکے ایک عیسائی گاؤں میں 22 ستمبر 1975 کو پیدا ہوئے۔ ۔

خاندان ترمیم

ان کے والد ایس ایل سلیم جو ایک سرکاری استاد تھے اور ان کی والدہ مسز اگنیس سلیم جو ایک نرس تھی ۔ ان کی تین چھوٹی بہنیں اور ایک چھوٹا بھائی شکیل جیوا ہے۔ نوید عامر جیوا جنوبی پنجاب میں ملتان میںہیں، ان کے سب سے زیادہ آبائی خاندان ساہیوال اور ملتان دونوں میں آباد ہیں۔

قابلیت ترمیم

سیاسی کیریئر ترمیم

وہ 2018 کے پاکستانی عام انتخابات میں اقلیتوں کے لیے مخصوص نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار کے طور پر قومی اسمبلی- پاکستان کے ایم این اے کے لیے منتخب ہوئے۔ وہ 2002 میں پرویز مشرف حکومت میں پاکستان پیپلز پارٹی سے اقلیتوں کی مخصوص نشست پر رکن صوبائی اسمبلی [2] منتخب ہوئے۔

نوید عامر نے اپنی ابتدائی عمر سے ہی معاشرے میں مذہبی امتیاز کے خلاف جدوجہد کا آغاز کیا، صبح کی اسمبلی میں غیر مسلم/عیسائی طلبہ کے لیے علاحدہ عبادت کے لیے اسکول انتظامیہ کے خلاف ان کا پہلا کامیاب احتجاج، ان کی سیاسی جدوجہد کا پہلا قدم ثابت ہوا۔

نوید شہید شہباز بھٹی کے قریبی دوستوں میں سے ایک ہیں اور اے پی ایم اے (آل پاکستان مینارٹیز الائنس) اور سی ایل ایف (کرسچن لبریشن فرنٹ-پاک) کے وفادار کارکن ہیں۔ انھوں نے شہباز بھٹی کے قتل کے بعد اپنی سیاسی جدوجہد کو کبھی نہیں روکا۔ انھوں نے صبر اور حوصلے کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری اور سیاسی وابستگی کو کبھی تبدیل نہیں کیا۔ وہ اب پاکستان کی قانون ساز/قومی اسمبلی میں مذہبی اقلیتوں کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

حوالہ جات ترمیم

  1. "Home"۔ Pakistan Peoples Party 
  2. ^ ا ب "Punjab Assembly | Members - Members' Directory"۔ www.pap.gov.pk 
  3. "Bahauddin Zakariya University, Multan, Pakistan"۔ bzu.edu.pk 
  4. "Emerson University, Multan – Official Website of Emerson University, Multan" 
  5. https://www.britishcouncil.org/school-resources