نہر انسان کی بنائی ہوئی ایک مصنوعی آبی گذرگاہ ہے۔ نہر سے پھوٹنے والی چھوٹی نہر راج بہا کہلاتی ہے۔

میانوالی شہر کے ایک پل سے تھل نہر کا منظر

نہرکے مقاصد ترمیم

نہریں مختلف مقاصد کے لیے بنائی جاتی ہیں۔

  • آبپاشی کی نہریں وہ نہریں ہوتی ہیں جو دریاؤں پر بند باندھ کر فصلوں کو پانی فراہم کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ اس طرح کی بہت سی نہریں پاکستان میں مختلف بندوں اور بیراجوں سے نکالی گئی ہیں اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں فصلوں کو سیراب کرتی ہیں۔
  • پانی کی فراہمی کی نہریں دریاؤں، بندوں یا چشموں سے انسانی آبادی کو پینے کا پانی فراہم کرنے کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ اس طرح کی نہریں حب ڈیم سے کراچی کو اور راول ڈیم سے اسلام آباد کو پینے کا پانی فراہم کرتی ہے۔
  • آبی گذرگاہیں نقل و حمل کے لیے بنائی جاتی ہیں۔ اس طرح کی نہروں کی بہتریں مثالیں ڈون۔وولگا نہر، نہر سویز اور نہر پانامہ ہیں

تاریخ ترمیم

ریلوے انجن کی ایجاد سے پہلے یورپ اور امریکا میں کئی نہریں تجارتی سامان کی نقل و حمل کے لیے کھودی گئی تھیں۔ تاہم ریل گاڑی کی ایجاد کے بعد ریلوے لائن بچھانا زیادہ منافع بخش بن گیا اور یہ سلسلہ بند ہو گیا۔

حوالہ جات ترمیم