ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان(انگریزی: Virtual University of Pakistan)، پاکستان کی جدید ترین جامعہ ہے جو لاہور کے شہرے علاقے میں واقع ہے۔ اس کے مختلف کیمپس پاکستان بھر کے مختلف شہروں میں واقع ہیں۔

ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان
University of Pakistan
قسمتحقیق، مینجمنٹ سائنسز اور کمپیوٹر سائنس
قیام2002
وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر نوید اے ملک
مقاملاہور, پاکستان
وابستگیاںلُجنۂ اعلیٰ تعلیم
ویب سائٹورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان

ورچوئل یونیورسٹی کا قیام 2002ء میں حکومتِ پاکستان نے کیا تاکہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن کے اس جدید دور میں فاصلاتی تعلیم کے نظام کو رائج کیا جا سکے۔ یونیورسٹی اپنے ٹی وی چینلز پر اور انٹرنیٹ پر آن لائن لیکچرز نشر کرتی ہے اور اس طرح اس یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات جہاں بھی موجود ہوں بغیر کسی دقت کے جامع سے جُڑے رہ کر مستفید ہوتے رہتے ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی کے ویڈیو لیکچر انٹرنیٹ کی مشہور ویڈیوز ویب سائٹس جیسے یوٹیوب، ڈیلی موش اور ویمیو وغیرہ پر دستیاب ہیں۔ یہ لیکچرز پاکستان کے اعلی تعلیم یافتہ اور قابل اساتذہ کا چنائو کر کے ان سے ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔ ورچوئل یونیورسٹی گریجوئیٹ، پوسٹ گریجوئیٹ اور ماسٹرز کے ڈگری پروگرام فراہم کر رہی ہے اور اس کی بنیادی توجہ کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، بزنس ایڈمنسٹریشن (کاروباری انتظام)، اکنامکس اور نفسیات ہے۔ پاکستان سے باہر مقیم طلبہ و طالبات بھی ایک بڑی تعداد میں اس یونیورسٹی میں داخل ہیں اور فاصلاتی تعلیم سے فیض یاب ہو رہے ہیں۔

تاریخ ترمیم

2002 ء میں پاکستان کی پہلی جدید انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی بنیاد پر یونیورسٹی، ایک پبلک سیکٹر کے طور پر حکومت کی جانب سے قائم کی گئی تھی۔

منظوری ترمیم

ورچوئل یونیورسٹی حکومتِ پاکستان کی جانب سے فیڈرل چارٹر رکھتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سے منظور شدہ ہے۔

بیچلر پروگرامز ترمیم

ورچوئل یونیورسٹی میں دو سالہ اور چار سالہ انڈر گریجوئیٹ اور پوسٹ گریجوئیٹ ڈگری پروگرام کرائے جاتے ہیں۔ دوسالہ پروگرام میں چار سیمیسٹر اور چار سالہ پروگرام میں آٹھ سیمیسٹر پائے جاتے ہیں۔ ذیل میں ان پروگرامز کی مفصل فہرست دی جا رہی ہے:

کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر انجینئری

  • کمپیوٹر سائنس
  • انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • سافٹ ویئر انجینئری

مینیجمنٹ

  • بزنس ایڈمنسٹریشن
  • پبلک ایڈمنسٹریشن
  • مینیجمنٹ
  • مارکیٹنگ
  • بزنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی
  • بزنس کورس

آرٹ اور کامرس

  • ماس کمیونیکیشن
  • سائکولوجی (نفسیات)
  • بی ایڈ (ایجوکیشن) آنرز
  • اکائونٹنگ اینڈ فائنانس
  • کامرس
  • کامرس فار بی کام
  • بینکنگ فائنانس

ایم ایس پروگرامز ترمیم

ورچوئل یویورسٹی دو سالہ ایم ایس سی ایس پروگرام کراتی ہے جس میں چار سیمیسٹر پائے جاتے ہیں اور اس میں داخلے کے لیے سولہ سالہ تعلیم ضروری ہے۔ اس کے علاوہ ایم ایس بی اے اور ایم بی اے کے پروگرام بھی کراتی ہے اور ان کے لیے بھی یہی قوانین لاگو ہیں۔

  • ایم ایس سی ایس (ماسٹرز آف کمپیوٹر سائنسز)
  • ایم بی اے(ماسٹرز آف بزنس ایڈمنسٹریشن)
  • ایم آئی ٹی (ماسٹرز آف انفارمیشن ٹیکنالوجی)

ماسٹرز ڈگری پروگرامز ترمیم

وہ طلبہ و طالبات جنھوں نے بیچلر ڈگری میں 45٪ نمبر حاصل کیے ہوتے ہیں، ورچوئل یونیورسٹی انھیں ماسٹر ڈگری پروگرام کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس کے لیے درجِ ذیل شعبہ جات ہیں:

کمپیوٹر سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی

  • ماسٹر آف کمپیوٹر سائنسز (ایم سی ایس)
  • ماسٹر آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی)

مینیجمنٹ سائنسز

  • ماسٹرز آف کامرس (ایم کام)
  • ماسٹرز آف بزنس سٹڈیز(ایم بی ایس)
  • ماسٹرز آف پبلک ایڈمینسٹریشن
  • ماسٹرز آف بزنس اکانومی
  • ماسٹرز آف اکائونٹنگ
  • ماسٹرز آف فائنانس
  • ماسٹرز آف اکاوئنٹنگ اینڈ فائنانس
  • ماسٹرز آف بینکنگ اینڈ فائنانس

(یہ پروگرام دو سال پر مشتمل ہیں اور ان میں چار سیمیسٹر بشمول 72 تعلیمی گھنٹے پائے جاتے ہیں)

ایڈوانس لیول ڈگری پروگرام میں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو جو ڈگریاں دی جاتی ہیں وہ ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی ) سے تصدیق شدہ ہوتی ہیں اور ایچ ایس سی کے ضوابط کے مطابق یہ ایڈوانس لیول ڈگریاں ایم ایس اور ایم فِل کے برابر تصور کی جاتی ہیں جو پاکستان یا پاکستان سے باہر کسی بھی یونیورسٹی میں کرائے جا رہے ہیں۔

پی ایچ ڈی پروگرامز ترمیم

وہ طلبہ و طالبات جنھوں نے اپنی ماسٹر دگری 3 سی جی پی اے کے ساتھ یا پہلی ڈیوژن کے ساتھ پاس کی ہوتی ہے، ورچوئل یونیورسٹی انھیں انٹری ٹیسٹ، پریزینٹیشن اور انٹرویو کے بل بوتے پر پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ دیتی ہے۔

  • پی ایچ ڈی کمپیوٹر سائنس
  • پی ایچ ڈی بائیو ٹیکنالوجی

کیمپسز ترمیم

ورچوئل یونیورسٹی کا قیام 2002 میں ہوا تھا اور اس وقت سے لے کر اب تک پاکستان کے تمام صوبوں میں کم و بیش سارے ہی بڑے چھوٹے شہروں میں ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس قائم کیے گئے ہیں۔ ان کیمپسز میں کمپیوٹر لیبارٹریز اور کلاس رومز وغیرہ پائے جاتے ہیں۔ طلبہ و طالبات مڈ ٹرم اور فائنل ٹرم امتحانات دینے کے لیے انہی کیمپسز میں تشریف لاتے ہیں۔ پاکستان سے باہر موجود طلبہ و طالبات کو امتحانات دینے کے لیے کیمپس میں آنے کی بجائے ایک آن لائن امتحانات کا سسٹم فراہم کر دیا جاتا ہے جس کے تحت وہ گھر بیٹھے ہی امتحانات دے سکتے ہیں۔

سنگ ِ میل اور کامیابیاں ترمیم

  • صدرِ مملکت نے 23 مارچ 2002 میں ورچوئل یونیورسٹی کی بنیاد رکھی
  • 26 مارچ 2002 میں پہلی کلاس کا آغاز ہوا جس میں طلبہ و طالبات کی تعداد 500 تھی۔
  • یکم ستمبر 2002 میں حکومتِ پاکستان کی جانب سے فیڈرل چارٹرڈ ہوئی
  • ورچوئل یونیورسٹی نے اپنے ٹی وی چینلز وی ٹی وی 1 اور وی ٹی وی 2 شروع کیے جن کے ذریعے لیکچرز نشر کیے جاتے ہیں۔ 15 جون 2004
  • نومبر 2005 میں ورچوئل یونیورسٹی نے آفیشلی اپنے تمام مضامین کے لیکچرز یوٹیوب پر رکھ دیے تاکہ تمام لوگ اسے بہ آسانی سُن اور دیکھ سکیں
  • IDRC Funded Project کے تحت ورچوئل یونیورسٹی نے انٹرنیشل لیول پر بھی تعلیم دینی شروع کی۔ یکم مارچ 2005
  • 6 مارچ 2006 میں ایم آئی ٹی، ایم سی ایس اور ایم بی اے کے پروگرام شروع کیے۔
  • 26 ستمبر 2006 میں دو مزید نئے ٹی وی چینل شروع کیے وی ٹی وی 3 اور وی ٹی وی 4 کے نام سے۔
  • 7 نومبر 2006 میں ورچوئل یونیورسٹی ایشیا پیسیفک بروڈکاسٹنگ یونین کا رکن نامزد ہوئی۔
  • 30 نومبر 2006 میں دبئی کے اجالا ٹی وی پر ویڈیو لیکچر نشر کرنے کا معاہدہ ہوا۔
  • 2007 میں ایم ایس کمپیوٹر سائنسز کا پروگرام شروع کیا۔
  • 2009 میں بی اے اور بی کام کے پروگرام شروع کیے۔
  • 18 مئی 2010 میں پشاور، لاہور، جامشورو اور کراچی میں بیک وقت پہلے کنووکیشنز کا انعقاد ہوا۔
  • ہائر ایجوکیشن کمیشن نے ورچوئل یونیورسٹی کو سب سے زیادہ کارکردگی والی کیٹی گری میں شامل کیا جو "W" ہے۔

بیرونی روابط ترمیم