ویکیپیڈیا:دیوان عام (تجاویز)

 حکمت عملی تکنیکی تجاویز کارگاہ خیال ویکیمیڈیا فاؤنڈیشن متفرقات 
دیوان عام میں تجاویز کا خانہ مخصوص تبدیلیاں پیش کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جمع کرانے سے پہلے:
« وثائق ، 1، 2، 3، 4، 5، 6، 7، 8

غیر معیاری منتخب مضامین ترمیم

مندرجہ ذیل مضامین کسی طور پر منتخب مضمون کے معیار پر پورے نہیں اترتے اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے، شاید کئی صارفین نے یوں ہی گاہے بگاہے منتخب مضمون کا ٹیگ لگا دیا ہو، اس لیے ان مضامین پر سابقہ منتخب مضمون کا ٹیگ لگایا جانا چاہیے۔ نظام شمسی پر بھی کوئی رائے شماری نہیں ہوئی تاہم صارف کے تبادلہ خیال صفحہ سے معلوم ہوتا ہے کہ اسے ویکیپیڈیا برادری نے متفقہ طور پر منتخب کیا ہے، اس لیے صرف اسے منتخب مضمون کا جائزہ میں پیش کیا جا رہا ہے تاکہ رائے شماری کے مطابق اسے منتخب مضمون رکھا جائے یا خارج کر دیا جائے، گو کہ مضمون منتخب مضمون کے مطابق نہیں ہے۔

احباب اگر اس پر کوئی اور تجویز دینا چاہیں تو اچھا رہے گا ورنہ اگلے ہفتہ اس پر عمل درامد کیا جا سکتا ہے۔

-- طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:38، 22 جون 2023ء (م ع و)

فوری طور پر اردو ویکی اور ویکی ڈیٹا سے ٹیگ نکالا جائے اور صفحہ اول کے جن جن ہفتوں میں یہ ماضی میں لگے ہیں، وہاں سے بھی نکال دیا جائے، تاکہ رجوع مکرر کرنے کی وجہ سے دوبارہ صفحہ اول پر نظر نہ آئیں۔Obaid Raza (تبادلۂ خیالشراکتیں) 09:43، 22 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود ، میرا جواب اس موضوع سے ہٹ کر ہے۔ منتخب فہرست کے لیے آپ نے نئے 8 مضامین نامزد کیے تھے۔ ان پر رائے شماری مکمل ہے۔ ان کو اب منتخب فہرست میں لگنا چاہیے؟

Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 10:04، 22 جون 2023ء (م ع و)

اگر موجودہ منتخب مضمون کے میعار کے 70 فیصد بھی ہیں تو رائے شماری اور تھوڑا کام کر کے مضمون ایسے ہی رہتے ہیں، باقیوں کو خارج کر دیتے ہیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:04، 22 جون 2023ء (م ع و)
شاید ایک فیصد بھی نہ ہوں۔ بس کسی نے زمانہ قدیم ایویں ٹیگ لگ دیا ہے۔ ان میں سے ایک مضمون نظام شمسی پر مختلف تبادلہ خیال سے پتا چلتا ہے یہ متفقہ طور پر منتخب مضمون ہے۔ طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 12:15، 22 جون 2023ء (م ع و)
امین اکبر ، طاہر محمود، Obaid Raza - منتخب مضامین کے لیے 3 مضامین ٹیپو سلطان ، صلاح الدین ایوبی اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء کو مزید بہت بہتر کر دیا گیا ہے اور مزید حوالہ جات شامل کیے گئے ہیں۔ ٹیپو سلطان اور عالمی کپ کرکٹ 1992ء پر دوبارہ رائے شماری کی ضرورت ہے۔
Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 22:22، 26 جون 2023ء (م ع و)
طاہر محمود بھائی، پھر ٹھیک ہے۔ جیسے جیسے نئے مضمون زمرے میں آتے جائیں۔ انہیں اڑاتے جائیں تاکہ تعداد تو کم نہ ہو۔ انگریزی ویکی پر ایک فہرست دیکھی تھی کہ کس ویکی پر کتنے منتخب مضمون ہے۔ ابھی ایک ساتھ ڈیلیٹ کریں گے تو وہاں نیچے چلے جائیں گے۔ Fahads1982 بھائی ٹھیک ہے، آپ نامزد کر دیں۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:56، 27 جون 2023ء (م ع و)
مندرجہ بالا مضامین نہ تو معیار کے مطابق ہیں اور نہ ہی ان پر کوئی رائے شماری ہوئی ہے۔ بس کسی نے یوں ہی منتخب مضامین کا ٹیگ لگا دیا ہے۔ اس لیے انہیں منتخب مضامین کی فہرست سے خارج کیا جا رہا ہے۔ کئی بار ان مضامین پر سوال بھی اٹھایا گیا ہے۔ --طاہر محمود (تبادلۂ خیالشراکتیں) 06:14، 4 جولائی 2023ء (م ع و)

نئے منتخب مضامین ترمیم

ان مضامین کو منتخب مضامین کے لیے نامزدگی کی ضرورت ہے۔ یہ مضامین بہتر کر دیے گئے ہیں۔ اگر کوئی صارف ان مضامین میں مزید بہتری کرنا چاہتا ہے تو کر سکتا ہے۔ ان مضامین میں، میں نے اپنا حصہ ڈال دیا ہے۔

  1. اردو
  2. مسجد نبوی
  3. جامع مسجد بورصہ
  4. عراق
  5. روزہ (اسلام)
  6. اسلام
  7. مغلیہ سلطنت
  8. شہاب الدین غوری
  9. راولپنڈی
  10. ٹیپو سلطان
  11. اورنگزیب عالمگیر
  12. شاہجہان
  13. اسلام آباد
  14. مسجد
  15. خط نستعلیق
  16. صلیبی جنگیں


Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و) Fahads1982 (تبادلۂ خیالشراکتیں) 13:57، 18 جولائی 2023ء (م ع و)

مامورین اداری کے حقوق میں اضافہ ترمیم

آداب، اردو ویکیپیڈیا پر غیر فعال منتظمین یا ایسے منتظمین جو اپنے حق سے دستبردار ہوتے ہیں، ان سے یہ حق صرف مضیفین ہی سلب کر سکتے ہیں جب کہ ہمارے پاس تین فعال مامورین اداری موجود ہیں۔ انگریزی ویکیپیڈیا جیسے منصوبوں پر یہ حق مامورین اداری کے پاس ہے کہ وہ ایک صارف کو منتظم بنا بھی سکتے ہیں اور منتظمی سے ہٹا بھی سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا پر اگر چہ سبکدوشی کے بہت کم واقعات پیش آتے ہیں لیکن حال میں غیر فعال منتظمین کا ایک اچھا خاصا نمبر ہے۔ اس حوالے سے میری رائے ہے کہ منتظمی سے ہٹانے کا امر یہاں بھی مامورین اداری کے پاس ہونا چاہیے۔ ہم فعال مامورین اداری کے ہوتے ہوئے میٹا ویکی پر ایسی درخواست کرنا مناسب نہیں سمجھتے۔ آپ سے تائید کی درخواست ہے۔ شکریہ۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 14:15، 23 دسمبر 2023ء (م ع و)

ویکیپیڈیا:منتخب مضامین کی حفاظت میں تبدیلی ترمیم

ویکیپیڈیا:منتخب مضامین کو اس وقت تک کوئی خود توثیق شدہ صارف بھی تبدیل کر سکتا ہے۔ اس کا درجہ حفاظت محض منتظمین تک محدود ہونا چاہیے۔--امین اکبر (تبادلۂ خیالشراکتیں) 15:56، 25 دسمبر 2023ء (م ع و)

طاہر محمود میرا خیال ہے کہ امین صاحب اس سے ہٹ کر یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ویکیپیڈیا:منتخب مضامین والا صفحہ بھی کلی طور پر محفوظ ہونا چاہیے۔ منتخب مضامین سانچوں کے ذریعے صفحہ اول پر لگائے جاتے ہیں اور وہ سانچے صفحہ اول پر آنے کے بعد ہی آبشاری حفاظت میں شامل ہوتے ہیں۔ یعنی ایک تخریب کار صارف بھی اگر صفحہ اول پر آنے سے قبل ایک ایسا سانچہ بنادیتا ہے تو وہ بھی ہوسکتا ہے۔ امین بھائی اگر اپنی بات واضح کردیں تو رائے دینے میں آسانی ہوگی۔ ─ عافیؔ (تبادلۂ خیال) 18:57، 26 دسمبر 2023ء (م ع و)