ویکیپیڈیا:مراجعت حالیہ تبدیلیاں

مراجعت حالیہ تبدیلیاں ویکیپیڈیا کا ایک اہم کام ہے جسے ویکیپیڈیا کے مرتبین انجام دیتے ہیں۔ اس کام میں ویکیپیڈیا پر ہونے والی تازہ ترین تبدیلیوں اور ترامیم پر نگاہ رکھی جاتی ہے تاکہ کسی بھی نقصان دہ یا تخریبی تبدیلی اور ترمیم کا استرجع (undo) کیا جاسکے۔

کیا کرنا ہے ترمیم

مراجعت حالیہ تبدیلیاں/تبدیلی، بنیادی طور پر ذیل کے چار (4) مراحل ہیں:

  • غیر مناسب یا قابل اصلاح ترمیم کی شناخت کرنا:

مراجعت کنندہ سب سے پہلے موثر طریقے سے غیر مناسب ترمیم/ترامیم کی شناخت کرے۔ غیر مناسب ترمیم کو کسی ایک وجہ یا وجوہات کی بنا پر حذف بھی کیا جا سکتا ہے۔ کچھ ترامیم کی نوک پلک سنوار کر باقی رکھا جا سکتا ہے۔

  • کی گئی ترمیم کو حذف کرنا یا اس میں ترمیم کرنا:
  • ترمیم کنندہ کو انتباہ کرنا:
  • صارف کی دیگر شراکتوں کی جانچ پڑتال کرنا:

ایسے صارف جس نے غیر مناسب یا تخریبی ترمیم کی ہو، اس کی دیگر شراکتوں پر ایک نظر ڈال لینا ضروری ہے۔ ممکن ہے ان میں بھی اصلاح کی گنجائش ہو۔

مزید دیکھیے ترمیم