زیر نظر صفحہ صارف پڑتال (Check user) اوزار کے مقامی حصول کے بارے میں اتفاق رائے کے لیے ہے۔

یہ ایک خاص انتظامی اوزار ہے اس لیے اس صفحہ پر صرف اردو ویکیپیڈیا عہدہداران ہی رائے دے سکتے ہیں۔

اس اوزار کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ ترمیم

اس اوزار کی ضرورت اس وقت محسوس کی گئی جب ایک صارف نے اپنے صفحات سے انتظامی سانچے بطور دستورشبکی پتا داخل ہو کر مٹانا شروع کر دیے۔ اس کو علاوہ صارف نے جرابی کٹھ پتلی صارف بنا کر نا مناسب ترامیم اور ایک دوسرے کے حمایت شروع کر دی جو وکیپیڈیا حکمت عملی کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ ان صارف کے ایک نقل شدہ مواد کی حمایت نامور شخصیات نے شروع کر دیں جن میں فاطمہ ثریا بجیا (اصل میں نہیں) بھی شامل تھیں۔ اس معاملے پر شک کو یقین میں بدلنے کے لیے کافی وقت اور جدوجہد کی گئی۔ جبکہ یہ کام صارف پڑتال اوزار سے با آسانی کیا جا سکتا ہے۔

دوسرے کئی مقامی ویکیپیڈیا کے پاس یہ اختیار ہے جبکہ اردو مقامی ویکیپیڈیا کے کسی بھی صارف کے پاس یہ اختیار نہیں۔

صارف پڑتال (Check user) اوزار کے کیے درخواست یہاں دی جاتی ہے جبکہ یہ اوزار عموما مضیف کو دیا جاتا ہے۔ میری درخواست پر یہ جواب دیا گیا ہے۔ اس پر سمرقندی بھائی نے رائے شماری کا مشورہ دیا جس کے نتیجے سے ویکیپیڈیا والوں کو آگاہ کیا جائے گا۔

چونکہ یہ اختیار مقامی طور پر دو صارفین کو دیا جاتا ہے جس کے لیے میں سمرقندی صاحب اور ایک مقدم منتظم کاشف عقیل یا ساجد امجد ساجد کا نام تجویز کرتا ہوں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:03, 9 اکتوبر 2012 (UTC)

  • میری رائے میں ایسے منتظمین کے نام تجویز کیے جائیں جو اکثر ویکی پر حاضر ہوتے ہیں، تاکہ اس طرح کے معاملات میں فوری کارروائی کی جاسکے۔ ساجد بھائی کے ساتھ طاہر بھائی کا نام انتہائی مناسب محسوس ہورہا ہے۔ باقی دیگر احباب جیسا مناسب سمجھیں۔ --محمد شعیب 09:09, 9 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے سمرقندی بھائی اور ساجد بھائی۔ شعیب بھائی کی رائے کے مطابق صرف دو نام تجویز کیے جائیں اس لیے میں سمرقندی بھائی (مامور اداری، طویل عرصہ سے ویکیپیڈیا سے منسلک) اور ساجد بھائی (اکثر ویکی پر حاضر) کا نام تجویز کرتا ہوں۔ --Tahir mq (تبادلۂ خیال) 09:54, 9 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے ساجد بھائی اور طاہر بھائی۔ وجہ شعیب بھائی نے بیان فرما دی ہے اور نہایت اہم و مناسب ہے۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 10:13, 9 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے ساجد بھائی اور طاہر بھائی۔ --محمد شعیب 10:28, 9 اکتوبر 2012 (UTC)
  • تائید برائے سمرقندی بھائی اور طاہر بھائی، سمر قندی بھائی اس لیے کہ وہ اس دائرۃ المعارف کے بانیان میں شامل ہیں اور وہ مامور اداری بھی ہیں ان کے یہ کام زیادہ وقت کا طالب نہیں رہے گا اور دوسرے طاہر بھائی اس لیے کہ وہ اس مسئلے کو کم از کم مجھ سے زیادہ سمجھتے ہیں اور خوش اسلوبی سے سر انجام بھی دے سکتے ہیں۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 10:47, 9 اکتوبر 2012 (UTC)


اس کا آسان سا حل ہے، میں اس مقصد کے لیے سمر قندی بھائی اور طاہر بھائی کے نام تجویز کرتا ہوں، جو اس کے حق میں ہوں وہ تائید اور جو مخالفت میں ہوں وہ تنقید لکھ کر رائے شماری میں حصہ لے لیں۔ نتائج کے مطابق فیصلہ ہو جائے گا۔ --ساجد امجد ساجد (تبادلۂ خیال) 05:30, 10 اکتوبر 2012 (UTC)
  •   تائید میں کاشف عقیل، سمرقندی، ساجد، طاہر اور شعیب برادران کے لیے اپنا ووٹ   تائید ڈالتا ہوں لیکن میری تجویز یہ ہے ان حضرات کے الگ الگ نام لکھ کر رایے شماری کی جایے تو آسانی ہوگی-- رحمت عزیز چترالی 05:50, 10 اکتوبر 2012 (UTC)
  •   تائید برائے سمر قندی بھائی اور طاہر بھائی۔ --محمد شعیب (تبادلۂ خیال) 06:39, 10 اکتوبر 2012 (UTC)
  • اس کام کے لیے دو چیزیں درکار ہیں، اول وقت اور باقاعدہ حاضری، دوم کچھ تکینیکی مہارت۔ آئی پی پتے کیسے کام کرتے ہیں اور ان کی راؤٹنگ کیسے ہوتی ہے اس کی کچھ نہ کچھ سمجھ بوجھ ضروری ہوگی۔ میری تجویز میں ایک نام تو شعیب بھائی کا ہونا چاہیے اور دوسرا طاہر بھائی کا۔ میری رائے میں سمرقندی بھائی کے لیے ہمارے پاس اس سے زیادہ اہم کام ہیں لہٰذا ان پر یہ ذمہ داری نہیں ڈالنا چاہیے۔ --کاشف عقیل (تبادلۂ خیال) 01:11, 11 اکتوبر 2012 (UTC)
  •   تنقید برائے سمرقندی   جو کچھ وقت نکال سکتا ہوں وہ کاشف بھائی کے مطابق تحریر پر لگا سکوں گا تو بہتر ہوگا۔ --سمرقندی (تبادلۂ خیال) 07:31, 12 اکتوبر 2012 (UTC)

CheckUser Candidates for Urdu Wikipedia ترمیم

Please cast your vote in favour of the following candidates:-

  1. User:Sasajid
  2. User:سمرقندی
  3. User:Tahir mq
  4. User:کاشف عقیل
  5. User:محمد شعیب
  6. User:Rachitrali
  7. User:محمد شعیب
  •   تنقید مسئلہ اتنا بڑا نہیں کہ جاسوسی کے آلات استعمال کیے جائیں۔ اگر کوئی سنگین مسئلہ ہو تو کسی مضیف سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔ فوری مدد کے لیے ایسے لوگ IRC پر ہر وقت موجود ہوتے ہیں۔--Urdutext (تبادلۂ خیال) 05:52, 13 اکتوبر 2012 (UTC)
IRC پر کئی مرتبہ میں نے نگران صارف کا اختیار حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن بے سود۔ کوئی ہوتا ہی نہیں وہاں۔ --محمد شعیب 05:56, 13 اکتوبر 2012 (UTC)
  • انگریزی ویکیپیڈیا کے IRC پر آپ کو لوگ مل سکتے ہیں۔ اردو ویکیپیڈیا کے آئی آر سی پر کوئی نہیں ہوتا۔ اس پر رونق شروع کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب بھی آپ لوگ ویکیپیڈیا پر کام کر رہے ہوں تو ساتھ ہی chatzilla وغیرہ بھی کھول لیں۔ --Urdutext (تبادلۂ خیال) 01:20, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
میں نے اوپر ویکیمیڈیا کے IRC کی بات لکھی ہے۔ --محمد شعیب 03:38, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
  • پہلی بات صارف پڑتال جاسوسی کے لیے نہیں ہے۔ اسے صرف خلل، غلط استعمال اور تخریب کاری کے خلاف ویکیپیڈیا کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ تفصیل یہاں اور زیادہ تفصیل [1]] یہاں موجود ہے۔ میں نے مذکورہ بالا واقع کے لیے رجوع کیا تھا ابھی تک معاملہ "Pending" ہے۔ کافی مقامی ویکیپیڈیا کے پاس یہ اورار موجود ہے تو اردو کے لیے یہ شجر ممنوعہ کیوں ہونا چاہیے۔ اگر یہ اوزار جاسوسی کے لیے ہے تو اسے یکسر بند ہونا چاہیے انگریزی اور دوسرے ویکیپیڈیا اسے کیوں استعمال کر رہے ہیں، تو آواز اس کے خلاف اٹھنا چاہیے۔ ویسے کسی کی جاسوسی سے اردو ویکیپیڈیا کیا حاصل کر لے گا؟ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 05:41, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
please note that requirements that stewards needs to apply for the granting of checkuser rights is quite rigorous (m:CheckUser) and the voting needs to be quite unambiguous, please read that information thoroughly. Each candidates votes need to be voted specifically, not within a group. To also note that there is no requirement for checkuser rights to be allocated. Checkuser rights are held by stewards, and a community's request for such checks would be added to m:Steward requests/Checkuser where they can be performed whent he criteria for a run has been net. Billinghurst (تبادلۂ خیال) 14:08, 14 اکتوبر 2012 (UTC)

از سر نو رائے شماری ترمیم

نہ جانے احباب کیا سمجھیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ اس صارف پڑتال کے اختیار کی ضرورت بڑھتی جارہی ہے۔ اوپر موجود رائے شماری کے درمیان ہی ایسے کھاتے سامنے آئے جو ایک ہی صارف کے زیر استعمال ہے۔ اور میٹا پر درخواست دی جائے کہ ان کے دستور شبکی پتے جانچیں تو فوراً معذرت کردی جاتی ہے کہ محض شک کی بنیاد پر ہم یہ نہیں کرسکتے۔ میری گزارش ہے احباب از سر نو رائے شماری میں حصہ لیں اور اپنی رائے پیش کریں۔

  •   تائید میں اس کے لیے اپنا، محمد شعیب اور طاہر بھائی کا نام پیش کررہا ہوں۔ محمد شعیب 11:41, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
  •   تائید سمرقندی بھائی اور ساجد بھائی کی معذرت کے بعد میں اس کی تائید کرتا ہوں۔ یقین مانیے یہ بہت اہم ہے۔ --طاھر محمود (تبادلۂ خیال) 11:58, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
  •   تائید میرے ساتھ میرا دوست جو ایک ہی گھر میں رہتا ہے۔ وہ عنقریب اِس ویکیپیڈیا پر اپنا کھاتا کھولے گا؛ چنانچہ، ہم دونوں کا آئ پی ایڈریس ایک ہی ہو گا۔ ابھی تک تو اس نے کھاتا نہیں کھولا، لیکن اگر کھولے گا تو میں اس کے کھاتے میں درج شدہ نام یہاں لکھ ڈالوں گا۔ یہ اس لیے تاکہ، آپ بھائیوں کو اعتراض نہ رہے۔ ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 12:25, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
دستور شبکی پتہ ایک ہونے کا مسئلہ نہیں ہے ارون صاحب، ممکن ہے ویکی پر ایسے کئی صارفین آتے ہوں جو مشترک کمپیوٹر (مدرسہ یا جامعہ میں) استعمال کرتے ہوں۔ اور دستور شبکی پتہ (آئی پی) پر پابندی عائد بھی شاذ ونادر ہی کی جاتی ہے۔ اصلہ مسئلہ ایک صارف کے زیر انتظام دو یا زائد کھاتے کا ہے۔ --محمد شعیب 12:34, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
اس لحاظ سے تو پھر میں ٪100 تائید کرتا ہوں۔ ویسے میرے دوست کا ویکیپیڈیا پر نام صارف:Ejaz.h_khan ہے۔ اس نے یہ کھاتا آج ہی بنایا ہے۔ لو بھائی، ایک اور شخص آگیا اردو میں اضافہ کرنے کے لیے   ارون ریجینلڈ (تبادلۂ خیال) 13:43, 14 اکتوبر 2012 (UTC)
آج عربی ویکی پر ایک دستور شبکی پتہ پر پابندی عائد کی گئی ہے ایک ہفتہ کے لیے۔ حیرت ہے!! --محمد شعیب 18:47, 14 اکتوبر 2012 (UTC)

نتیجہ: اس رائے شماری میں شریک ہونے والے تمام احباب کا مشکور ہوں جنہوں نے اپنی قیمتی آراء یہاں محفوظ کی۔ اس رائے شماری کا نتیجہ صفر ہی رہا، کیونکہ مضیفین کا مطالبہ ہے کہ رائے شماری جن دو صارف سے متعلق ہورہی ہے ان کے علاحدہ علاحدہ نام سے ہو، گروہ میں نہ ہو۔ اب تک کی گئی دونوں رائے شماری گروہ میں ہوئی ہے اس لیے یہ حق کسی بھی صارف کو تفویض نہیں کیا جارہا ہے۔ میری تفصیلاً مضیف سے گفتگو ہوچکی ہے۔ --محمد شعیب 16:14, 16 اکتوبر 2012 (UTC)

یہاں موجود رائے شماری کو -جیسا کہ قاعدہ ہے- علاحدہ علاحدہ صفحات میں منتقل کر دیا گیا ہے اور درخواست دوبارہ دی گئی ہے اسی رائے شماری کی بنیاد پر۔  —خادم— تبادلۂ خیال 18:10, 4 دسمبر 2012 (م ع و)