ٹائی کلپ (انگریزی: Tie clip)، جسے ٹائی سلائڈ، ٹائی کلاسپ بھی کہا جاتا ہے، پوشاک کے اوپر کا پہناوا یا ایک قسم کی کلپ ہے جو کسی ٹائی کو اس کے نیچے والے شرٹ سے جوڑ کر رکھتی ہے اور اس طرح سے ٹائی دائیں، بائیں یا آگے پیچھے ہونے سے بچاتی ہے۔ اس سے یہ فائدہ ہوتا ہے کہ ٹائی ایک سیدھی جانب رہتی ہے، جس کی وجہ کپڑے ایک سلجھے ہوئے انداز میں رسمی مواقع کے عین مطابق دکھائی پڑتے ہیں۔

جاپان کے ایک سینئر ہائی اسکول کے طلبہ و طالبات کے پہننے کی ٹائی کا ڈیزائن اور اس کے ساتھ جڑا ٹائی کلپ

ٹائی کلپ عمومًا دھات سے بنے ہوتے ہیں اور اکثر ان پر کوئی سجاوٹی پیٹرن یا چمک دار ڈیزائن ہوتا ہے۔ کچھ کلپوں پر ایک چھوٹا سا بیاج بھی ہوتا ہے جس سے کسی کلب یا کسی تنظیم سے وابستگی یا کوئی اور یاد گار ٹوکن ہوتے ہیں، جو اسی طرح سے ہوتے ہیں جیسے کہ خود ٹائی بھی اسی طرح کی رکنیت یا وابستگی کی علامتیں ہوتی ہیں۔ ٹائی کلپوں کا استعمال بہت زیادہ چھایا ہوا 1920ء سے رہا ہے، یہ اس وقت سے رہا جب سیدھی ٹائیوں کا استعمال ہوا کرتا تھا جو ریشم جیسے نازک مواد سے بنائی جاتی تھی۔ ٹائی کلپ سے پہلے دنیا میں ٹائی پِن کا استعمال عام تھا۔ [1]

ریاستہائے متحدہ امریکا میں ٹائی ان چند زیوراتی نوعیت کی اشیا میں سے ہے جنہیں فوجی خدمت گزار آدمیوں اور عورتوں کو پہننے کی اجازت ہے۔[2]

پہننے کا طریقہ ترمیم

نفاست پسندانہ اور جاذب نظر دکھنے کے لیے ٹائی کلپ کو دائیں جانب ہونا چاہیے۔ اگر یہ زیادہ اونچا یا بہت نیچے ہو تو یہ پہننے والی کی عجیب سی تصویر پیش کرتا ہے۔ سب سے مناسب بات یہی ہے کہ ئائی کلپ شرٹ کے تیسرے اور چوتھے بٹن کے بیچ میں ہونا چاہیے۔ یہ دائیں سے بائیں لگا ہوا ہونا چاہیے تاکہ ٹائی کو شرٹ کے اوپری کھلے حصے میں مضبوطی سے ہونے کا موقع ملے۔[3]

مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. Paul Devlin (2007-05-29)۔ "Here Lies the Tie Clip: An elegy for a great accessory."۔ Slate 
  2. Army Regulations U.S. (2012-07-23)۔ "Military Uniform"۔ Army۔ 06 ستمبر 2013 میں اصل سے آرکائیو شدہ۔ اخذ شدہ بتاریخ 09 نومبر 2019 
  3. How to Wear a Tie Clip Like a True Gentleman