خیبر پختونخوا کا ایک ضلع۔ ٹانک ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی پرانی تحصیل ہے۔ جس کو یکم جولائی 1992 سے ضلع کی حیثیت دی گئی۔ حدود اربع کے لحاظ سے ٹانک کو صوبہ خیبر پختونخوا کے مغربی اضلاع میں عمومی اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن میں خصوصی امتیازی مقام حاصل ہے۔ یہاں کے لوگ نہایت جفاکش ہیں۔ تجارتی لحاظ سے یہ ضلع ایک طرف افغانستان اور دوسری طرف صوبہ پنجاب سے ملا ہوا ہے۔ ضلع میں جٹاتر(سرائیکی سپیکر)بٹھنی اور محسود قبیلے کی اکثریت قائم ہے۔ یہ ضلع کچھ پہاڑی اور کچھ میدانی ہے۔ یہ ضلع صوبہ خیبر پختونخوا اور کوئٹہ کو براستہ وانا اور ژوب ملاتا ہے۔ اس ضلع کی افرادی قوت نے فنی لحاظ سے تجارت اور ٹرانسپورٹ میں اہم مقام حاصل کیا ہے۔ جبکہ زرعی لحاظ سے یہ ضلع کافی پسماندہ اور توجہ طلب ہے۔ 2007ء میں ٹانک کے حالات بہت زیادہ خراب ہوئے۔ اور مقامی محسود طالبان نے ٹانک پر حملہ کرکے کئی پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔ اور کئی اہم عمارتوں کو آگ لگا دی گئی۔

ملکپاکستان
صوبہخیبر پختونخوا
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
ٹاؤن1
یونین کونسلیں16

شماریات ترمیم

ضلع کا کُل رقبہ 1679 مربع کلومیٹر ہے۔

یہاں فی مربع کلومیٹر 175 افراد آباد ہیں

سال 2004-05میں ضلع کی آبادی 294000 تھی

زراعت اور تجارت معاش کے کلیدی ذرائع ہیںـ

کُل قابِل کاشت رقبہ 49660 ہیکٹیرز ہے

حوالہ جات ترمیم

kpk Pakistan