ٹھوس (فارسی: جامد، انگریزی: Solid) مادہ کی طبعی حالت جس میں مادہ اپنے حجم میں تبدیلی کے خلاف مزاحمت پیش کرتا ہے۔ ٹھوس مادہ کے جوہر یا سالمات ایک دوسرے کے نہایت قریب ہوتے ہیں یعنی اُن کے درمیان فاصلہ بہت کم ہوتا ہے اور ایک دوسرے کے لحاظ سے ہر ایک کی جگہ غیر متغیر ہوتی ہے یعنی اُس میں تبدیلی نہیں آتی، ٹھوس اجسام کا سخت پن اِسی خصوصیت کی وجہ سے ہے۔ کافی طاقت لگانے سے ٹھوس جسم کے شکل میں مستقل تبدیلی آجاتی ہے۔ چونکہ ٹھوس مادہ میں حرارتی توانائی ہوتی ہے، اِس کے جوہر یا سالمات اِرتعاشی حرکت کرتے ہیں۔ تاہم، یہ حرکت بہت ہی کم مقدار میں ہے جسے عام حالات میں نا تو محسوس کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اِس کا مشاہدہ کیا جا سکتا ہے۔
علمِ طبیعیات کی وہ شاخ جو ٹھوس مادہ سے متعلق ہے جامد طبیعیات کہلاتی ہے جو کثیف مادہ طبیعیات کی ایک قسم ہے۔