پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ

پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ (اب باضابطہ طور پر پاکستان انٹرنیشنل اسکول عزيزية جدہ یا PISJ کے طور پر لکھا جاتا ہے) (سابقہ ​​پاکستان ايمبيسی اسکول جدہ) سعودی عرب میں کمیونٹی کی بنیاد پر سب سے بڑے اسکولوں میں سے ایک ہے- اسکول دو شفٹوں میں چلتا ہے - صبح کی شفٹ درمیانے، ثانوی اور اعلی ثانوی کلاسوں پر مشتمل ہوتی ہے جبکہ دوپہر کی شفٹ تیاری اور پرائمری جماعتوں پر مشتمل ہے-

پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ
Pakistan International School, Jeddah
شعار"رَبِّ زدْنيِ عِلْماً" (عربی زبان)
O my Lord! Advance me in Knowledge."
قیام1959
تدریسی عملہ
100
طلبہ10,400
مقامجدہ، ، سعودی عرب
کیمپسشہری علاقہ, 8 acre (32,000 میٹر2)
رنگسبز، سفید اور سیاہ    
کھیلکرکٹ، فٹبال، ہاکی
ویب سائٹwww.pisj.sch.sa

اسکول کے دو حصے ہیں ایک لڑکوں کے لیے اور ایک لڑکیوں کے لیے ہے- جبکہ ایک منسلک عمارت میں انتظامی دفاتر واقع ہیں- اسکول 300-500 لوگوں کے لیے ایک سَماعت گاہ بھی ہے-

تنظیمی ڈھانچہ ترمیم

اسکول سعودی عرب کی وزارت تعلیم کے قوانین اور قواعد مطابق کام کرتا ہے- اسکول کی روزمرہ سرگرمیوں کو اسکول کے پرنسپل کی نگرانی میں کیا جاتا ہے-

 
پاکستان ايمبيسی اسکول جدہ

تاریخ ترمیم

اسکول کی پرانی عمارت بغدادیہ میں تھی جبکہ نئی عمارت عزيزية میں واقع ہے جس کا افتاح 1984 میں کیا گیا-

 
پاکستان انٹرنیشنل اسکول جدہ - وردی

وردی ترمیم

لڑکے ترمیم

ابتدائى اور متوسط ترمیم

سفید قمیض، خاکی پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے

ثانوی اور اعلی ثانوی ترمیم

سفید قمیض، سیاہ پتلون، سفید موزے کے ساتھ سیاہ جوتے

سہولیات ترمیم

  • سماعت گاہ
  • دو کتب خانے
  • پانچ تجربہ گاہیں
  • امور خانہ داری تجربہ گاہ
  • فنون لطیفہ تجربہ گاہ
  • دو کمپیوٹر تجربہ گاہیں
  • دو اساتذہ انتظارگاہیں
  • دوا خانہ
  • کھیل کا میدان

حوالہ جات ترمیم

بیرونی روابط ترمیم