پوہلی (انگریزی: Cirsium arvense) گندم کی فصل میں اگنے والی عام جڑی بوٹی ہے۔ یہ پھولدار پودوں کے خاندان تارا پھول سے تعلق رکھتا ہے۔آبائی طور پر اس کا تعلق یورپ شمالی ایشیا سے ہے۔ جبکہ یہ ہر جگہ عام پایا جاتا ہے۔ انگریزی میں اس کے کئی نام ہیں لیکن اس کا معیاری انگریزی نام (creeping thistle) ہے۔ اس کا سائنسی نام (Cirsium arvense) ہے۔