پیڈل اسٹیمر ایک بھاپ کاجہاز یا بھاپ والی کشتی ہے جو بھاپ کے انجن سے چلتی ہے۔ بھاپ پانی میں جہاز کو آگے بڑھانے کے لیے پیڈل پہیوں کو چلاتی ہے۔ قدیم زمانے میں، پیڈل وہیلر نے چپوئوں اور بادبانوں کی جگہ لی، جہاں پہلا استعمال جانوروں یا انسانوں کے ذریعے چلنے والے پہیے تھے۔

1850 کی دہائی کا ایک عام دریائی پیڈل اسٹیمر۔
فال لائن کا اسٹیمر پروویڈنس ، 1866 میں لانچ ہوا۔
فن لینڈیا کوئین ، 1990 کی دہائی سے ٹمپیر، فن لینڈ میں ایک پیڈل وہیل بحری جہاز[1]

19 ویں صدی کے اوائل میں، پیڈل پہیے بھاپ سے چلنے والی کشتیوں کے لیے ایک اہم حصہ تھے۔ 19ویں صدی کے آخر میں، پیڈل پروپلشن کو بڑی حد تک سکرو پروپیلر اور دیگر میرین پروپلشن سسٹمز کے ذریعے چھوڑ دیا گیا تھا جن کی کارکردگی زیادہ ہوتی ہے، خاص طور پر سمندری یا کھلے پانی میں۔ پیڈل پہیوں کا استعمال چھوٹے پیمانے پر، پیڈل سے چلنے والی پیڈل بوٹس اور کچھ بحری جہازوں کے ذریعے جاری ہے جو سیاحوں کے لیے سمندری تفریح کے لیے چلتے ہیں۔ مؤخر الذکر یعنی بحری جہاز اکثر ڈیزل انجنوں سے چلتے ہیں۔[ا]

پیڈل سٹیمرز کی اقسام ترمیم

 
The سنہ 1906ء میں، الاباما میں لی گئی اس تصویر میں نظر آنے والی اسٹیمر، Nettie Quill، سٹرن وہیلر کے ایک ابتدائی ڈیزائن کی ایک مثال ہے۔

پیڈل وہیل اسٹیمر کی تین قسمیں ہیں؛ سٹرن وہیلر، جس میں پیچھے کی طرف ایک پہیا لگا ہوتا ہے، دوسری سائیڈ وہیلر، جس میں دونوں جانب ایک ایک پہیا لگا ہوتا ہے اور تیسری وہ ہیں پیڈل وہیل اسٹیمر کے اندر درمیان میں لگا ہوتا ہے۔[2] سبھی ریاستہائے متحدہ میں دریائی کشتیوں کے طور پر استعمال ہوتی تھیں۔ کچھ اب بھی تفریحی مقاصد کے لیے، مثال کے طور پر دریائے مسیسیپی پر، استعمال میں ہیں۔

سٹرن وہیلر ترمیم

اگرچہ پہلے پہل اسٹرن وہیلر (پیچھے پہیا لگی اسٹیمر) کی ایجاد یورپ میں ہوئی تھی، لیکن انھوں نے شمالی امریکا میں خاص طور پر دریائے مسیسیپی پر سب سے زیادہ سروس دیکھی۔ انٹرپرائز نامی اسٹیمر کو سنہ 1814ء میں براؤنز وِل، پنسلوانیا میں کم کارگر سائڈ وہیلر کے مقابلے میں بہتری کے طور پر بنایا گیا تھا۔ سنہ 1816ء کے واشنگٹن میں بنائی گئی دوسری سٹرن وہیلر، دو ڈیکوں پر مشتمل تھی اور اس نے مسیسیپی کے بعد کے تمام اسٹیم بوٹس کے لیے پروٹو ٹائپ کے طور پر کام کیا، بشمول وہ جو مارک ٹوائن کی کتاب "لائف آن دی مسیسیپی" میں مشہور ہیں۔[3]

حوالہ جات ترمیم

  1. PW/S VELLAMO
  2. Bernard Dumpleton (2002)۔ Story of the Paddle Steamer۔ Intellect Limited۔ صفحہ: 47۔ ISBN 9781841508016 
  3. Life on the Mississippi, by Mark Twain

زمرہ:نقل و حمل