مشہور امریکی اداکارچارلٹن ہسٹن الے نوائے کی ایوانسٹن نامی جگہ پر 4 اکتوبر 1923ء کو پیدا ہوئے، اداکاری کی تربیت حاصل کی اور تین برس کے لیے امریکی ایئر فورس میں خدمات انجام دیں۔ جب وہ واپس سویلین زندگی میں لوٹے تو اداکاری کا موقع ملنے کے انتظار میں ان کی شریکِ حیات لِڈیا اور انھیں بہت سخت دن دیکھنے پڑے۔ وہ دونوں شکاگو میں ایک کمرے میں رہتے تھے اور مقامی آرٹسٹ حلقوں میں سوا ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے لائف ماڈلنگ کیا کرتے۔

چارلٹن ہسٹن
(انگریزی میں: Charlton Heston ویکی ڈیٹا پر (P1559) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
 

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: John Charles Carter ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش 4 اکتوبر 1923ء[1][2][3][4][5][6][7]  ویکی ڈیٹا پر (P569) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اوانسٹن، الینوائے[8]  ویکی ڈیٹا پر (P19) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وفات 5 اپریل 2008ء (85 سال)[9][1][10][2][3][4][5]  ویکی ڈیٹا پر (P570) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
بیورلی ہلز، کیلیفورنیا  ویکی ڈیٹا پر (P20) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
وجہ وفات نمونیا،  الزائمر  ویکی ڈیٹا پر (P509) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مدفن کیلی فورنیا  ویکی ڈیٹا پر (P119) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
طرز وفات طبعی موت  ویکی ڈیٹا پر (P1196) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا  ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
قد
جماعت ریپبلکن پارٹی (1972–)
ڈیموکریٹک پارٹی (–1972)  ویکی ڈیٹا پر (P102) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عارضہ الزائمر (–)[11]  ویکی ڈیٹا پر (P1050) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی
نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اسکول آف کیمونیکیشن  ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ٹیلی ویژن اداکار،  فلم اداکار،  فلم ہدایت کار،  صوتی اداکار،  مصنف،  آپ بیتی نگار،  منچ اداکار،  ٹریڈ یونین پسند،  اداکار[12]،  منظر نویس،  سماجی کارکن  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی  ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی[13]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عسکری خدمات
لڑائیاں اور جنگیں دوسری جنگ عظیم  ویکی ڈیٹا پر (P607) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار  (برائے:Ben-Hur) (1960)[14]
تھیٹر ورلڈ ایوارڈ (1950)[15]
 صدارتی تمغا آزادی 
 کینیڈی سینٹر اعزاز
اسٹار آن ہالی ووڈ واک آف فیم  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نامزدگیاں
 آسکر اعزاز برائے بہترین اداکار  (1960)[14]  ویکی ڈیٹا پر (P1411) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

فلم کی دنیا ترمیم

انیس سو باون میں براڈوے میں کام کرنے کے بعد ہیسٹن کو فلم ’دی گریٹیسٹ شو آن ارتھ‘ میں رنگ ماسٹر کا رول ملا۔ چار برس بعد انھوں نے ’دی ٹین کمانڈمینٹس‘ میں حضرت موسیٰ کا کردار ادا کیا جو بعد میں ان کے کیرئیر کی شہ سرخیوں میں سے ایک ثابت ہوا۔ خواہ بِن حُر کا کردار ہو یا مائیکل اینجلو یا موسیٰ کا، ہالی وڈ کی ایپک فلموں کے دیو مالائی کرداروں میں ان کے افسانوی قد وکاٹھ جیسی جان ڈال دینا چارلٹن ہِسٹن ہی کو آتا تھا۔ ساٹھ کی دہائی کی سائنس فکشن ’پلینٹ آف دی ایپس‘ نے چارلٹن ہسٹن کے لیے کامیابی کے دروازے یوں وا کیے کہ وہ ستر کی دہائی میں ’ارتھ کوئیک‘ اور ’سکائی جیک جیسی آفاتی فلموں کے لیے لازم و ملزوم سمجھے جانے لگے۔ ماحولیاتی سائنس فکشن ’سوئیلینٹ گرین‘ کے سنسنی خیز ڈرامے میں ان کی مرکزی اداکاری سے نئے فلم بینوں میں ان کا درجہ عقیدت کی حد تک بڑھ گیا۔

شخصیت ترمیم

چھ فٹ چار انچ کے قد، کسی سنگ تراش کے تراشے ہوئے نقوش اور ایک گہری، گونج دار آواز کے ساتھ فلم سکرین پر ان کی موجودگی کرشماتی ہوتی تھی۔ جہاں فلم بینوں کے لیے مائیکل اینجلو اور اور بن حُر کا حقیقی روپ چالٹن ہسٹن ہی تھے تو سٹیج بینوں کے لیے وہ شیکسپیئر کے میکبیتھ اور انٹونی تھے۔

سیاسی نظریاتی ترمیم

گو بعد وہ میں رجعت پسندانہ تحریکوں سے وابستہ رہے لیکن وہ مارٹن لوتھر کنگ اور امریکا میں انیس سو ساٹھ کی سول رائٹس موومنٹ کے بڑے حامیوں میں سے بھی رہے۔ مارٹن لوتھر کنگ اور رابرٹ کینیڈی کے قتل کے بعد انھوں نے امریکا میں اسلحہ کی آزادانہ فروخت کے خلاف آواز اٹھائی لیکن بعد میں اسے اپنی ’غلطی‘ قرار دیا۔ اسی کی دہائی میں انھیں ٹیلی ویژن سیریز ’دی کولبی‘ میں جیسن کولبی کے روپ میں دیکھا گیا لیکن اپنے کیریئر کے آخری دنوں میں ان کی زیادہ توجہ سٹیج اور اپنے ریپبلکن نظریات کے دفاع پر مرکوز رہی۔ وہ امریکا میں گن کنٹرول کے اتنے خلاف ہوئے کہ نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے ایک جانے پہچانے صدر کے طور پر ایک مرتبہ انھوں نے کہا تھا کہ امریکی حکومت ان کے ’سرد و مردہ ہاتھوں‘ سے ہی اسلحہ لے سکتی ہے۔ 5 اپریل 2008ء کو ان کا انتقال ہوا۔

حوالہ جات ترمیم

  1. ^ ا ب ربط : https://d-nb.info/gnd/119351587  — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اپریل 2014 — اجازت نامہ: CC0
  2. ^ ا ب دائرۃ المعارف بریطانیکا آن لائن آئی ڈی: https://www.britannica.com/biography/Charlton-Heston — بنام: Charlton Heston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017 — عنوان : Encyclopædia Britannica
  3. ^ ا ب انٹرنیٹ بروڈوے ڈیٹا بیس پرسن آئی ڈی: https://www.ibdb.com/broadway-cast-staff/45045 — بنام: Charlton Heston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  4. ^ ا ب فائنڈ اے گریو میموریل شناخت کنندہ: https://www.findagrave.com/memorial/25772172 — بنام: Charlton Heston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  5. ^ ا ب ڈسکوجس آرٹسٹ آئی ڈی: https://www.discogs.com/artist/1535376 — بنام: Charlton Heston — اخذ شدہ بتاریخ: 9 اکتوبر 2017
  6. GeneaStar person ID: https://www.geneastar.org/genealogie/?refcelebrite=carter — بنام: Charlton Heston
  7. Roglo person ID: https://wikidata-externalid-url.toolforge.org/?p=7929&url_prefix=https://roglo.eu/roglo?&id=p=john+charles;n=carter — بنام: John Charles Carter
  8. ربط : https://d-nb.info/gnd/119351587  — اخذ شدہ بتاریخ: 11 دسمبر 2014 — اجازت نامہ: CC0
  9. http://www.latimes.com/la-me-heston6apr06,0,3675317.story
  10. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb135027554 — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  11. CNN.com - Charlton Heston has Alzheimer's symptoms - August 9, 2002 — سے آرکائیو اصل — شائع شدہ از: 9 اگست 2002
  12. https://www.acmi.net.au/creators/80148
  13. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/15439459
  14. ^ ا ب https://www.oscars.org/oscars/ceremonies/1960
  15. http://www.theatreworldawards.org/past-recipients.html