چاندنی (moonlight)، وہ روشنی ہے جو چاند سے زمین تک پہنچتی ہے۔ اس روشنی کا اصل مآخذ چاند نہیں، درحقیقت یہ سورج کی منعکسہ روشنی ہے۔ تاہم، چاند کسی آئینے کی طرح آفتابش کو منعکس نہیں کرتا بلکہ یہ اُن حصّوں سے روشنی خارج کرتا ہے جن سے سورج کی روشنی ٹکراتی ہے۔

چاندنی

شعر و ادب ترمیم

دنیا کی تقریبًا ہر زبان میں چاند کو قدیم زمانے سے روشنی کا مرکز اور چاندنی کو اس کا مظہر سمجھا جاتا رہا۔ یہ سلسلے اس وقت تک چلتا رہا جب بیسویں صدی تک امریکی خلاء باز چاند کے لیے خصوصی مشن پر روانہ ہوئے۔ مشن کی تکمیل کے بعد چاند کی حقیقی بے نوری آشکارا ہوئی۔ کچھ سائنسدانوں کا خیال تھا کہ جدید تحقیقات کے بعد شعرا اپنی محبوباؤں کو چاند سے تشبیہ نہیں دیں گے۔ مگر ایسا نہیں ہوا۔ زبان و ادب میں چاندنی کو قریب قریب وہی مقام حاصل رہا۔ حتی کے بالی وڈ کے نغمے بھی اسی کے آئینہ دار رہے ہیں (مثلًا : چاند سے پردہ کیجیے...، چاندنی چاندنی... وغیرہ)


مزید دیکھیے ترمیم

نگار خانہ ترمیم