چو اویو (Cho Oyu) دنیا کی چھٹا سب سے اونچا پہاڑ ہے۔ اس کی بلندی 8201 میٹر / 26906 فٹ ہے۔ یہ نیپال اور چین کے درمیان سلسلہ کوہ ہمالیہ میں واقع ہے۔ یہ ماؤنٹ ایورسٹ کی مغرب کی جانب 20 کلومیٹر کے فاصلہ پر ہے۔

چو اویو

اسے سب سے پہلے 19 اکتوبر 1954 میں ہربرٹ ٹچی، جوزف جوخلر اور شرپا پسانگ دوا لاما نے سر کیا۔