ژواشین ماری رایموں (Joachim Marie Raymond) کی پیدائش 1755ء میں فرانس کے علاقے ژرس میں ہوئی۔ وہ نظام کی فوج میں جنرل تھے۔ اُن کی سرکردگی میں پندرہ ہزار فرانسیسیوں کو فوج میں بھرتی کیا گیا اور انگریز نکالے گئے۔ انھوں نے 1798ء میں حیدرآباد (بھارت) میں وفات پائی۔ اُن کا مقبرہ سرورنگر میں اب تک باقی ہے۔ ااُن کا برتاؤ اپنے ماتحتوں اور ہمسایہ اہل ملک سے بہت اچھا تھا۔ مسلمان اسے موسٰی رحموں (یا موسٰی رحیم) پکارتے تھے اور ہندوؤں میں وہ موسا رام کہلاتا تھا۔ اب تک اس کا احترام دونوں میں ہے۔ اور کہتے ہیں کہ سالانہ اس کا عرس بھی ہوتا ہے۔[1]

حوالہ جات ترمیم