کارنیل رونالٹ ویسٹ ( Cornel Ronald West)، امریکی فلسفی، ماہر مذہبیات، عوامی دانشور، مزاحمت کار،استاد اور ادیب ہیں۔ وہ 2 جون 1953 میں امریکی ریاست اوکلوھوما کے شہر ' تلسا' میں پیدا ھوئے۔ نوجوانی کے دن کیلے فورینا کے درالحکومت ' سیکریمنٹو' میں بسر ھوا۔ کارنیل ویسٹ نے انڈر گریجیوٹ ڈگری ہارورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ وہ پہلے سیاہ فام امریکی تھے جنھوں نے 1980 میں پرنسٹن یونیورسٹی سے فلسفے میں پی ایچ ڈی کے سند حاصل کی۔ وہ ہارورڈ یونیورسٹی میں پروفیسر رہے۔ 2002 میں کارنیل ویسٹ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے صدر لارنس سے انقلابی اور لبرل مذہبی سوچ کے سبب شدید اختلاف اور تنازع پیدا ھوا اور وہ ہارورڈ یونیورسٹی کو خیر باد کہنے پر مجبور ھو گئے اور پھر جامعہ پرنسٹن میں پروفیسرمقرر ھوئے۔ آج کل نیویارک کی" یونین تھیولوجیکل سمینری" میں تدریسی فرائص انجام دے رہے ہیں۔ وہ پیرس یونیورسٹی میں بھی پڑھاتے ہیں۔ ان کا اصل تدریسی میدان ' امریکی نسلی مطالعے' ہیں۔ ان کے والد اوردادا بیپٹست گرجے کے مبلغ تھے۔ ابتدائی مذہبی تعلیم حاصل کرنے کے بعد انھوں نے سیاست میں دلچسپی لینا شروع کی۔ انھوں نے متعدد بارانسانی اور شہری آزادیوں کے حصول کے لیے اور امریکا میں اقلیتون پر مظالم کے خلاف بڑے بڑے جلسے، جلوسوں اور مظاہروں میں شرکت کی۔ وہ بچپن میں میلکم ایکس (1925۔1965 ) کی عسکریت پسند متشدد تنظیم ' بلیک پینتھر'سے متاثر رہے۔ کارنیل ویسٹ سیاسی طور پر "سوشلسٹ ڈیموکریٹ" مشہور ھوئے مگر وہ زیادہ تر مذہبی اور نسلی مطالعوں اور مباحث میں مصروف رہے۔ وہ اپنے آپ کو 'غیر مارکسی سوشلسٹ' کہتے ہیں کیونکہ ان کو کارل مارکس (1818.1883) کے مذہبی نظریات اور خیالات سے اتقاق نہیں ہے۔ کارنیل ویست مارکس کے معاشی نظریات، تاریخی مادیت، طبقاتی جدوجہد، قدر زائد، استحصال اور مغائرت کے نظریات اور تصورات کو تسلیم کرتے ہیں۔ کارنیل ویسٹ عوامی قسم کے دانشور ہیں۔ وہ غریبوں کے کھانے پینے کے کئی منصوبوں کے سرپرست ہیں۔ گرجوں میں بھی سرگرم ہیں۔ جیلوں میں میں قیدیوں کی بہبود میں بڑہ چڑ کر حصہ لیتے ہیں۔ ویسٹ امریکا کی ایک چھوٹی سی سیاسی جماعت، " ڈیموکریٹ سوشلسٹ امریکا " کے بنیادی اور سرگرم رکن ہیں۔ وہ امریکی صداراتی انتخابات میں ڑیموکریٹ پارٹی کا ساتھ دیتے ہیں۔ مگر اس کی غلط پالیسوں پر کھل کر نہایت دلیری سے تنقید بھی کرتے ہیں۔

کارنیل رونالڈ ویسٹ
Cornel West in 2008

معلومات شخصیت
پیدائشی نام (انگریزی میں: Cornel Ronald West ویکی ڈیٹا پر (P1477) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیدائش (1953-06-02) جون 2, 1953 (عمر 70 برس)
تالسا، اوکلاہوما، U.S.
شہریت ریاستہائے متحدہ امریکا   ویکی ڈیٹا پر (P27) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
نسل امریکی افریقی [1][2][3]  ویکی ڈیٹا پر (P172) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مذہب مسیحیت [4]،  اصطباغی کلیسیا [4]  ویکی ڈیٹا پر (P140) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
رکن امریکی اکادمی برائے سائنس و فنون   ویکی ڈیٹا پر (P463) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
عملی زندگی
مادر علمی ہارورڈ یونیورسٹی
جامعہ پرنسٹن
Yale Divinity School
تعلیمی اسناد بی اے ، وپی ایچ ڈی ،ایم اے   ویکی ڈیٹا پر (P69) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ الٰہیات دان ،  فلسفی ،  استاد جامعہ ،  اداکار ،  نقاد ،  مصنف ،  ایگزیکٹو پروڈیوسر ،  پوڈکاسٹر ،  سیاسی کارکن [5]  ویکی ڈیٹا پر (P106) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مادری زبان انگریزی   ویکی ڈیٹا پر (P103) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
پیشہ ورانہ زبان انگریزی [6][7][8]  ویکی ڈیٹا پر (P1412) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
شعبۂ عمل فلسفہ [9]،  مطالعہ مذہب [9]،  جنس [9]  ویکی ڈیٹا پر (P101) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ملازمت یونین تھیولاجیکل سیمینری ،  جامعہ پرنسٹن ،  ہارورڈ یونیورسٹی ،  ییل یونیورسٹی ،  جامعہ پیرس ،  جامعہ پیپرڈاین   ویکی ڈیٹا پر (P108) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
مؤثر انتون چیخوف [10]  ویکی ڈیٹا پر (P737) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
اعزازات
امریکن بُک ایوارڈ (1993)  ویکی ڈیٹا پر (P166) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
ویب سائٹ
ویب سائٹ باضابطہ ویب سائٹ  ویکی ڈیٹا پر (P856) کی خاصیت میں تبدیلی کریں
IMDB پر صفحات  ویکی ڈیٹا پر (P345) کی خاصیت میں تبدیلی کریں

2000 ء میں ڈیموکریٹ پارٹی کے صداراتی بل بریڈلے کے مشیر خصوصی تھے۔ عراق جنگ کے موقعے پر انھوں نے سابق صدر بش کی پالیسوں پر نکتہ چینی کرتے ھوئے اسے 'غیر سچی حکمت عملی' کہا۔ کارنیل ویسٹ بنیادی طور پر ادبی نقاد نہیں ہیں لیکن انھوں نے ادبی نظریاتی تنقید اورادبی مباحث اور مکالموں میں بڑ چڑ کر حصہ لیا۔ ان کی ادبی فکریات منفرد نوعیت کی ہیں۔ کچھ دن قبل ان کا ناول نگار بیں اوکری (BEN OKRI) سے "ادب اور قوم" کے موضوع پر بڑے معرکے کو مکالمہ ھوچکا ہے۔ فلسفی پاسکل اور روسی ادیب چیخوف کا گہرا مطالعہ کرچکے ہیں۔1994 میں ان کی امریکی نسلی تعلقات پر ایک کتاب شائع ھوچکی ہے جس کی چار/4 سو ہزار جلدیں فروخت ھوچکی ہیں۔ وہ بیس /20 سے زائد کتابیں لکھ چکے ہیں۔ پچیس /25 سے زیادہ دستاویزی فلموں میں جلوہ گر ھوچکے ہیں۔ کارنیل ویسٹ اپنے آپ کو 'پیغبر' کہتے ہیں۔ وہ نئی عملیت، استدلال، فلسفہ، نسلیات، ماورائیت،افریقی مطالعے، تاریخیت، مارکیست،الہیات اور اور جمہوری دبستانوں سے منسلک ہیں۔ انھوں نے مارکس کی تاریخیت کو کو اچھوتے انداز میں مطالعہ اور تجزیہ کیا ہے اور مارکس کے اخلاقی نظریات کو نئی جہات کے ساتھ پیش کیا۔ جو ساختیاتی نقد وفکر کی منہا جیات سے قریب ہے۔ کارنیل ویسٹ نے کئی امریکی سازشی نظریات کو بے نقاب کیا ہے۔ کچھ ماہ قبل انھیں پرنسٹن کے کیمپس میں دیکھا تھا۔ وھی ساٹھ/60 دہائی کے سیاہ فام امریکی انقلابی مزاحمت کار کی وضع قطع، چہرے پر بے ہنگم ڈارھی، بے ترتیب دانت، چہرے پر کالے فریم کا موٹا چشمہ، چال میں سبک رفتاری اور وھی روایتی سیاہ نوجوانوں والی حرکات و سکنات ان کے مزاج کا امتیازھے۔104 فارن ہائیٹ گرمی میں تھری پیس سوٹ پہنے ،پسنے میں شرابور چلے جارھے تھے۔ کارنیل ویسٹ عہد حاضر کے ایک انسان دوست عوامی فلسفی اور روشن خیال دانش ور ہیں۔ مغرب سے باہر ان کو لوگ قدرے کم ہی جانتے ہیں۔ اردو میں ان کی فطین طبع فکریات پرابھی تک غالبا کوئی تحریر نظر سے نہیں گذری۔ {تحریر : احمد سہیل}***

حوالہ جات ترمیم

  1. http://id.loc.gov/authorities/names/n82065739 — مصنف: کتب خانہ کانگریس
  2. http://id.loc.gov/authorities/names/n82065739
  3. http://id.loc.gov/authorities/names/n82065739
  4. Called Far and Wide to Touch Minds — شائع شدہ از: نیو یارک ٹائمز — شائع شدہ از: 22 جنوری 2010
  5. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=osd2015891776 — اخذ شدہ بتاریخ: 17 دسمبر 2022
  6. http://data.bnf.fr/ark:/12148/cb12028053c — اخذ شدہ بتاریخ: 10 اکتوبر 2015 — مصنف: فرانس کا قومی کتب خانہ — اجازت نامہ: آزاد اجازت نامہ
  7. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=osd2015891776 — اخذ شدہ بتاریخ: 1 مارچ 2022
  8. کونر آئی ڈی: https://plus.cobiss.net/cobiss/si/sl/conor/168817251
  9. این کے سی آر - اے یو ٹی شناخت کنندہ: https://aleph.nkp.cz/F/?func=find-c&local_base=aut&ccl_term=ica=osd2015891776 — اخذ شدہ بتاریخ: 7 نومبر 2022
  10. https://www.interviewmagazine.com/culture/cornel-west