کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلور

کرائسٹ یونیورسٹی، بنگلور بھارت میں موجود ایک نجی یونی ورسٹی ہے جہاں عام گریجویشن کی سطح سے لے کرانجنیئرنگ اور قانون کے شعبوں میں تعلیم کا انتظام ہے۔ شہر میں اس کی ایک شاخ ڈیری سرکل علاقے میں ہے جبکہ دوسری شاخ کنگ ایری علاقے میں واقع ہے۔ یونی ورسٹی بھارت کی یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کی جانب سے مسلمہ حیثیت رکتھی ہے۔ اس کے علاوہ جامعہ کا ایک بیرونی معاملات کا دفتر ہے اور کئی بیرون ملک جامعات سے اس کے معاہدے ہیں۔ یہ جامعہ جدیدیت اور تدریسی طریقوں میں نئے اور مثبت تجربوں کے لیے شہرت رکھتا ہے۔

 یہ ایک نامکمل مضمون ہے۔ آپ اس میں اضافہ کر کے ویکیپیڈیا کی مدد کر سکتے ہیں۔