نجی ملکیت کا یہ ہسپتال کراچی کے سب سے بڑے ہسپتال جناح ہسپتال کے عین مقابل واقع ہے۔گردوں کے امراض کے لیے مخصوص یہ ایک بڑا ادارہ مانا جاتا ہے۔ جناح ہسپتال کے قریب ہونے کی وجہ سے عوام اس کو سرکاری ادارہ تصور کرتے ہیں جو غلط ہے۔ یہ نجی ملکیت ہے اور یہاں کے مصارف ایک عام آدمی کے لیے ہوش ربا ہیں۔