کھرفق (انگریزی: Kharfaq) پاکستان کا ایک رہائشی علاقہ جو گلگت بلتستان میں دریائے شیوک کے کنارے واقع ہے۔ [1]

گاؤں
A picture of a building in the village
A picture of a building in the village
کھرفق is located in گلگت بلتستان
کھرفق
کھرفق
کھرفق is located in پاکستان
کھرفق
کھرفق
Location in Gilgit-Baltistan##Location in Pakistan
متناسقات: 35°11′27″N 76°10′54″E / 35.190906°N 76.181643°E / 35.190906; 76.181643
ملکپاکستان
پاکستان کی انتظامی تقسیمگلگت بلتستان
ضلعضلع گانچھے
منطقۂ وقتپاکستان کا معیاری وقت (UTC+5)
 • گرما (گرمائی وقت)GMT+6 (UTC+6)

وجہ تسمیہ ترمیم

سکردو سے خپلو کی طرف جاتے ہوئے پڑوسی گاؤں یوگو کے اختتام پر، کھرفق کے شروع میں کھرفق پل موجود ہے جو دریائے شیوک پر بنایا گیا ہے۔ یہ مقام یوگو اور کھرفق گاؤں کا حد فاصل ہے، یعنی دونوں علاقوں کو الگ کرتا ہے۔

پل کے دوسری طرف علی ازگل (علی اصغر) نام کا ایک میدان واقع ہے جہاں پہ ایک روایت کے مطابق پرانے زمانے میں ایک قلعہ ہوتا تھا جو اسی نام سے موسوم تھا۔ یوگو کی طرف سے اس جگہ کے پچھلی جانب کھرفق گاؤں واقع ہے۔ اسی قلعے کی وجہ سے گاؤں کا نام کھرفق پڑا۔ مقامی زبان میں "کھر" کے معنی "قلعہ" اور "فق" کا معنی "پیچھے" یعنی "قلعے کے پیچھے" ہے۔

جھیل کھرفق ترمیم

کھرفق گاؤں پہاڑ دامن میں نچلی سمت دریائے شیوک کے کنارے واقع ہے جبکہ پہاڑ کے اوپر کی طرف جائیں تو وہاں پہ ایک خوب صورت جھیل واقع ہے جسے جھیل کھرفق کہا جاتا ہے۔ یہاں سے ایک نالہ نیچے گاؤں کی طرف بہتا ہوا دریائے شیوک کے ساتھ جا ملتا ہے۔ اس پانی کو واٹر چینل کے ذریعے آپ پاشی کے لیے استعمال میں لایا جاتا ہے۔


مزید دیکھیے ترمیم

حوالہ جات ترمیم

  1. انگریزی ویکیپیڈیا کے مشارکین۔ "Kharfaq"